You must sign in Login/Signup

New student? Register here

An important facility for 12th class students preparing for short questions urdu 12th class chapter 8 of BISE. Get hundreds of questions to prepare and get better marks in 12th urdu
Generic placeholder image

0

Our database contains a total of 0 questions for urdu Short Questions. You’ll prepare using this huge databank.

Question: 1
مشکل الفاظ کے معنی تحریر کریں -
Answer: 1
1-10
مسلط ہونا: دنیا میں خؤب صورت مقامات دیکھنے کے لیے اور اس کے لیے سفر کرنے کی خواہش،- ٹوکیو: جاپان کا دارالحکومت - ہونولولو: ریاست ہوائی کا صدر مقام - بحراکاہل: سمندر کا وہ حصہ جو براعظم شمالی و جنوبی امریکا اور جاپان کے درمیان واقع ہے. ڈھاریں : سہارا ، آسرا- الامان: خدا کی پناہ - اللہ اللہ کرتے: اللہ کو یاد کرتے اس سے گناہوں کی معافی مانگتے - ہول: خوف، ڈر، فکر ، اندیشہ- میرے میاں : میرے شوہر - مراجعت: واپسی- اوکھلی میں سرد یا تو ان دھمکوں سے کیا درنا:جب کسی مشکل یا خطرناک راسے پر چل نکلے تو پھر راستے کی مشکلات یا تکالیف سفر سے خوف زدہ نہیں ہونا چاہیئے.طاق ہونا: ماہر ہونا- پل بھرنا: بہت - بی او اے سی - کسر شان: شان میں کمی، شان کے خلاف- پہلی ٹھیلی کلکتہ میں لگائی: پہلی بار کلکتہ میں دم لیا ، تکا اتارنے کے لیے مختصر سا آرام کیا- ناگفتہ بہ: ناقابل بینا، خراب - مرزا غالب نے اس میں کچھ دیکھا: مرزا غالب نے کلکتہ کی بہت تعریف کی ہے.
Question: 2
مشکل الفاظ کے معنی تحریر کریں -
Answer: 2
2-10
زخائر: بڑے ذخیرے والا ، بہت بھرا ہوا- برسرپیکار ہوا: مقابلہ یا کام شروع کیا- مہا گرد:سب سے بڑا- بساطی: چھوٹی موٹی چیزیں بیچنے والا- دیوالیہ ہوگئے: کنگال ہوگئے- اختراع: بئی چیز گھڑنا-نرسری: شیر خوار بچوں کو سنبھالے رکھنے کے لیے انتظامات- سیکنڈ ہینڈ: پرانی- توشل: زریعہ ، وساطت- پھٹیچر: پرانا بیکار- پر اسرار: بھیدوں بھرے- بے سروپا:جس کا کوئی سر پیر نہ ہو.
Question: 3
مشکل الفاظ کے معنی تحریر کریں -
Answer: 3
3-10
آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہونا: حقیقت حال واضح کرنا- سات پشتوں پر احسان:بہت زیادہ احسان کرنا- شاب : جوانی-ہر رنگ ہرانگ: زمرد کی آمریت مستحکم ہوچکی تھی: ہر طرف سبزہ ہی سبزہ تھی. عمیق تر: زیادہ گہرا- انکھیں خیرہ ہونا:آنکھیں چندیا جانا- سنگلاخ : پتھریلے- کوہسار: پہاڑ-ازلی برساتوں کا رین بسیرا : ہمییشہ سے برسنے والی برسات کا ٹھکانا- علوم سمندر: علم کی شاخ جس میں سمندروں اور ان کے متعلقات کے بارے میں بتایا- حس کے لنگر: ہر طرف حس ہی حسن- افراط: کثرت
Question: 4
مندرجہ زیل اقتباس کا حوالہ متن، سیاق و سباق، تشریح کریں. "اس مغرب و مغرب کے مرکز کا ایک جاپانی باغ...........یہ معاشرتی تنوع بھی ایک تعلیمی حیثیت رکھتا ہے".
Answer: 4
4-10
حوالہ متن : سبق کا عنوان: ہوائی مصنف کا نام: بیگم اختر ریاض الدین
Question: 5
سبق ہوائی کا مرکزی خیال تحریر کریں.
Answer: 5
5-10
بحرالکاہل کا سر سبز و شاداب جزیرہ ہوائی بے حد حسین ہے یہاں کی ہوائی یونی ورسٹی 'ایسٹ ویسٹ منسٹر" جاپانی باغ اور سپر مارکیٹ جزیرے کے حسن اور دل کش کو چار چاند لگاتے ہیں.
Question: 6
مشکل الفاظ کے معنی تحریر کریں -
Answer: 6
6-10
گڑگڑاکر: عاجزی سے- مراد پوری کرنا: آرزو پوری کرنا- سارا سفر آسمانوں میں ریشم کی طرح سر کرنا - گزر گیا: نہایت آرام سے گزرا- گجرا: دھاگے میں پردے ہوئے پھول- ہیوی ویٹ چمپین : مقابلے میں سب سے زیادہ بوجھ اٹھانے والا- تنبیہ: سرزنش، نھرکی، دھمکی- واللہ علم: اللہ بہتر جانتا ہے.
Question: 7
مندرجہ زیل اقتباس کا حوالہ متن، سیاق و سباق، تشریح کریں. "اس مغرب و مغرب کے مرکز کا ایک جاپانی باغ...........یہ معاشرتی تنوع بھی ایک تعلیمی حیثیت رکھتا ہے."
Answer: 7
7-10
تشریح : ہوائی میں نیلا سمندر، پھولوں بھر ہوائی یونی ورسٹی مشرق و مغرب کا معاشرتی ملغوبہ ایسٹ ویسٹ سنٹر اور امریکی تہزیب کی نمائندہ سپر مارکیٹ سب دیکھنے کے لائق ہیں لیکن ان کے علاوہ وہاں کا جاپانی باغ بھے قابل دید ہے- یہ کس قدر دل کش ہے کہ مصنفہ کو جب بھی موقع ملتا- بلکہ کہیں اور آتے جاتے بھی باغ کی سیرضرورکرتیں. اس میں رنگارنگ پھولوں کی اس بہتات تھی- رنگا رنگ مچھلیاں بھی اس باغ کے تالاب میں موجود تھیں- یونی ورسٹی کا احاطہ میلوں پھیلا ہوا تھا- ہر طرف خوب صورت پھولوں بھری روشیں اور سبزہ زار ایسے کہ انسان دیکھتا ہی رہ جائے. یونی ورسٹی کی اس خوب صورتی کا ای دوسرا عنصر وہاں کے طلبہ تھے جو دنیا بھر کے مختلف ممالک سے یہاں آکر تعلیم حاصل کرتے- ای بین الاقوامی میلہ سا لگا رہتا-ان کا ربط ضبط، علمی مباحثے اور علم کی پیاس بجھانے کے مواقع خوب تھےاور یہ مختلف معاشروں کے رنگا رنگ لوگ تھے- کیا خوب معاشرتی تنوع تھا-مصنفہ نے ہوائی کے ماحول اور کلچر کا ایسا نقشہ کھینچا ہے کہ سماں بندھ گیا ہے.
Question: 8
سبق ہوائی کا تعارف اور پس منظر بیان کریں.
Answer: 8
8-10
میاں ریاض الدین احمد حکومت پاکتان کے اعلی افسر تھے- وفاقی سیکرٹری اور رومانیہ میں سفیر رہے، ملازمتی زمہ داریوں کے سلسلے میں انہیں کبھی کبھار بیرون ملک سفر کرنا پڑتا تو ان کی بیگم کو بھی ان کے ہمراہ سیر و سیاحت کا موقع مل جاتا- بیگم اختر لکھنے لکھانے کا فطری زوق رکتھی تھیں وہ اپنے مختلف سفروں کے حالات قلمند کرتی رہیں. ان کا مشاہدہ اچھا تھا اور اسلوب بینا بھی دلچسپ ان کی یہ سیاحتی تحریریں خاصی مقبول ہوئیں. انھوں نے یکے بعد دیگری دو کتابیں شائع کیں سات سمندر بار دھنک پر قدم-
Question: 9
مندرجہ زیل اقتباس کا حوالہ متن، سیاق و سباق، تشریح کریں. "اس مغرب و مغرب کے مرکز کا ایک جاپانی باغ...........یہ معاشرتی تنوع بھی ایک تعلیمی حیثیت رکھتا ہے."
Answer: 9
9-10
سیاق و سباق: بیگم اختر ریاض الدین کا جزائر، ہوائی تک کا سفر درتے مگر نہایت آرام سے گزرا- کلکتہ مین زرا رک کے ٹوکیو میں جا دم لیا ہواں سے ہوائی کے صدر مقام ہونولولو تک ہوائی جہاز کا سفر خلاف توقع بے حد خوش گوار رہا- استقبال بھی خوب ہوا- گھر کو جھاڑتے، صاف کرتے کچھ دن لگے پھر سیر سپاتے ہونے لگے- ہوائی کا ایسٹ ویسٹ سنٹر جہاں مشرق و مغرب کے سکالرز کو اکٹھا کیا جاتا ہے- علم و ادب کا عمدہ مرکز ہے-اسی سینٹر میں مصنفہ کےمیاں بطور سکالر مدعو تھے ہوائی یونی ورسٹی بھی قابل دید ہے کہ اس کا میلوں میں پھیلا کیمپس تعلیمی سہولتوں کے علاوہ پھولوں بھری روشیں اور معاشرتی تنوع ایک عمدہ نمونہ ہے.
Question: 10
مشکل الفاظ کی معنی تحریر کریں -
Answer: 10
10-10
جان چھڑائی: نجات پائی، پیچھا چھڑایا- پین ایم: امریکی ہوائی کمپنی، پان امریکی ائیر لائن- کھٹارا: پرانا- انا للہ پڑھ لیا: مرنے کے لیے تیار ہوگئے- خاک چھاننا: جگہ جگہ گھومنا پھر نا-خاطر مدارت:: تواضع، مہمان نوازی- جل تو جلال تو: خدا سے دعا کہ وہ بلاؤن سے محفوظ رکھے.