You must sign in Login/Signup

New student? Register here

An important facility for 12th class students preparing for short questions urdu 12th class chapter 30 of BISE. Get hundreds of questions to prepare and get better marks in 12th urdu
Generic placeholder image

0

Our database contains a total of 0 questions for urdu Short Questions. You’ll prepare using this huge databank.

Question: 1
درج زیل اشعار کی تشریح کریں اور شاعر کا نام بھی لکھیں. غزل نمبر 1- فراق اب اتفاقات زمانہ کو بھی کیا کہیے محبت کرنے والوں سے کسی کو دشمنی کب تھی
Answer: 1
1-11
شاعر : فراق گور کھپوری تشریح : یہ دنیا دو دلوں کو ملنے نہیں دیتی یہ عشق کی دشمن ہے یہ محبت کے پودے کو پروان چڑھنے نہیں دیتی شاعر کہتے ہیں کہ محبت کرنے والوں سے اہل دنیا کا بیر کسی حادثے یا اتفاق کا پیش خیمہ ہے. اس میں دنیا والوں کا کوئی قصور نہیں . وہ تو محبت کو پسند کرنے والے لوگ ہیں. اہل محبت سے دشمنی ان کا وتیرہ نہیں. اگران کی طرف سے محبت کرنے والوں سے اچھا سلوک نہیں ہوسکا. تویہ محض اتفاق ہے.ورنہ یہ دنیا والے دل کے برے ہرگز نہیں. وہ تو عاشق لوگوں کو سر پر بٹھاتے ہیں.
Question: 2
درج زیل اشعار کی تشریح کریں اور شاعر کا نام بھی لکھیں. غزل نمبر 1- حیات چند روزہ بھی حیات جاوداں نکلی یہ کام آئی جہاں کے وہ متاع عارضی کب تھی
Answer: 2
2-11
شاعر : فراق گور کھپوری تشریح : ہمارے شاعر کو بھی یہ احساس ہے کہ اس کی یہ زندگی چند روزہ ہے لیکن شاعر نے اپنے سلیقے اور حکمت سے اس عارضی زندگی کو ہمیشہ رہنے والی زندگی میں بدل لیا ہے. انہوں نے اپنی یہ حیات مستعار لوگوں کی خدمت کے لیے وقت کردی ہے اب جو چیز انسانی خدمت پر صرف ہوجائے جس کی خدا کی مخلوق کی بھلائی کے لیے خرچ کردیا جائے جو زمانے میں محبتیں بانٹنے اور درد کی دولت تقسیم کرنے کے کام آجائے اسے بھلا کس زوال کا خطرہ ہوسکتا ہے.
Question: 3
درج زیل اشعار کی تشریح کریں اور شاعر کا نام بھی لکھیں. غزل نمبر 1- یہ دنیا کوئی پلٹا لینے ہی والی ہے اب شاید حیات بے سکوں کے سر میں یہ شوریدگی کب تھی
Answer: 3
3-11
شاعر: فراق گور کھپوری تشریح: فراق گور کھپوری اپنے اردگرد کی دنیا میں پھیلی وہئی بے چینی، بے سکونی اور ابتری سے یہی اندازہ لگا رہے ہیں کہ اب لگتا ہے کہ اس دنیا کے حالات تبدیل ہونے والے ہیں. یہاں کوئی انقلاب آنے والا ہے. کیونکہ اس دنیا میں بے چینی اور بے سکونی تو پہلے بھی تھی لیکن اس میں اتنی شدت اور انتہا پسندی نہیں تھی. شاعر کےخیال میں یہ شدت اور انتہا پسندی کسی تبدیلی پر منج ہوگی. اور معاشرے کے حالات بالکل اور رخ اختیار کرلیں گے.
Question: 4
مشکل الفاظ کے معنی تحریر کریں
Answer: 4
4-11
پلٹنا لینا: تبدیل ہوجانا، انقلاب آجانا. حیات بےسکوں: بے چین زندگی شوریدگی: دیوانگی، پاگل پن.
Question: 5
مشکل الفاظ کے معنی تحریر کریں.
Answer: 5
5-11
حیات چند روزہ: عارضی زندگی- جاوداں : مستقل ، ہمیشہ رہنے والی- متاع عارضی: عارضی چیز
Question: 6
درج زیل اشعار کی تشریح کریں اور شاعر کا نام بھی لکھیں. غزل نمبر 1- مرے نغموں نے اے انیائے گم چمکا دیا تجھ کو تیرے ظلمت کدے میں زندگی کی روشنی کب تھی
Answer: 6
6-11
شاعر : فراق گور کھپوری تشریح : فراق گور کھپوری کے ہان بھی کچھ ایسی ہی کیفیت دکھائی دیتی ہے کہ انہوں نے نہ صرف زمانے کے غموں سے سمجھوتا کرلیا ہے بلکہ اس حزیں دنیا کی مدح میں اتنی قصیدہ خؤانی کی ہے لوگوں کو مسرتیں بانٹنے کے لیے شعر اور گیت لکھے ہیں. جس کی وجہ سے یہ دنیا رہنے کے قابل ہوگئی ہے. شاعر اس دکھوں بھری دنیا کو اپنے آحسان جتاتے ہوئے کہیہ رہا ہے کہ مصیبتوں سے بھری یہ دنیا رہنے کے ہرگز قابل نہ تھی.
Question: 7
درج زیل اشعار کی تشریح کریں اور شاعر کا نام بھی لکھیں. غزل نمبر 1- علائق سے ہوں بیگانہ اے دل غمگیں تجھے کچھ یاد تو ہوگا کسی سے دوستی کب تھی
Answer: 7
7-11
شاعر : فراق گور کھپوری تشریح : شاعر کہتے ہیں کہ عشق میں اب ایسی کیفیت ان لگی ہے کہ تمام رشتے ناطوں سے بے گا نہ ہوگیا ہوں. فراق گور کھپوری کا تو یہ بھی المیہ ہے کہ اسے اب یہ بھی یاد نہیں کہ کبھی کسی سے کوئی تعلق رہا بھی ہے وہ اپنے پریشاں حال دل سے مشورہ طلب کرتے ہوئے پوچھتے ہیں کہ اے دل میرے احاطہ خیال میں تو کوئی نشقش ایسا ابھرتا دکھائی نہین دیتا جس میں کسی شخص کی دوستی کی پرچھائیں نظر آتی ہو، جن لوگوں سے گاہے ماہے ملنا ہوجاتا ہے ان کو دوست کسی صورت نہیں کہا جاسکتا.
Question: 8
مشکل الفاظ کے معانی تحریر کریں.
Answer: 8
8-11
دنیائے غم: دکھوں بھری دنیا - ظلمت کدہ: دکھوں کا گھر.
Question: 9
مشکل الفاظ کے معنی تحریر کریں.
Answer: 9
9-11
اتفاقات زمانہ: زمانے کے حادثات- دنیا میں اچانک رونما ہونے والے واقعات
Question: 10
درج زیل اشعار کی تشریح کریں اور شاعر کا نام بھی لکھیں. غزل نمبر 1- اداسی ، بے دلی،، آشفتہ حالی میں کمی کب تھی ہماری زندگی یارو ہماری زندگی کب تھی
Answer: 10
10-11
شاعر : فراق گور کھپوری تشریح : فراق گورکھپوربیسویں صدی کی غزل کا ایک اہم نام ہے. اس غزل کے مطلع میں غزل کا ایک روائتی مضمون بیان کیا گیا ہے. فراق گور کھپوری کے ہاں بھی دکھ کی کچھ ایسی کیفیت ہے کہ اداسی، افسردگی، اور پریشاں حالی نے ان کے ہاں ڈیرے جمائے ہوئے ہیں. کھی ایسا وقت نہیں آتا جب ان دکھوں کی کیفیت اور شدت میں کمی واقع ہو. یہی وجہ ہے کہ شاعر کو اب اپنی زندگی پر بھی اپنا تصرف محسوس نہیں ہوتا بلکہ اس زندگی پر ہمہ وقت عشق میں ملنے والے دکھوں کا قبضہ ہے.
Question: 11
مشکل الفاظ کےمعانی تحریر کریں.
Answer: 11
11-11
بے دلی: افسردگی ، رنج- آشفتہ حالی: پریشانی- علائق: تعلقات، رشتہ داریاں دل غمگین: دکھی دل.