You must sign in Login/Signup

New student? Register here

An important facility for 12th class students preparing for short questions urdu 12th class chapter 2 of BISE. Get hundreds of questions to prepare and get better marks in 12th urdu
Generic placeholder image

0

Our database contains a total of 0 questions for urdu Short Questions. You’ll prepare using this huge databank.

Question: 1
تشکیل پاکستان کا پس منظر بیان کریں.
Answer: 1
1-10
تعارف و پس منظر: میاں بشیراحمد مرحوم ہماری قومی دہلی اور ادبی تاریخ کی ایک نمایاں شخصیت ہیں. انھوں نے تحریک پاکستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا بلکہ اپنی پوری صلاحیتوں قیام پاکستان کے لیے وقف کردیں. وہ قائداعطم کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے. شعر و ادب کا زوق انھیں اپنے والد جسٹس میاں شاہ دین ہمایوں سے ورثے میں ملا تھا . میاں بشیر احمد کے جاری کردہ رسالے ہمایوں نے اردو زبان و ادب کی ترویج و ترقی میں اہم خدمات انجام دیں. وہ شاعر بھی تھے.
Question: 2
پیراگراف کا حوالہ متن تحریر کریں. مسلمانوں کا نصب العین اسلام ہے............... یہ ہے پاکستان کے مسلمانوں کا نصب العین"
Answer: 2
2-10
حوالہ متن : سبق کا عنوان: تشکیل پاکستان مصنف کا نام: میاں بشیر احمد
Question: 3
مشکل الفاظ کے معنی تحریر کریں.
Answer: 3
3-10
ہٹ دھرمی: ضد- سر پھر گیا: دماغ خراب ہوگیا- مصم ارادہ: پختہ ارادہ- خدائی خدمت گار: صوبہ سرحد کے خان عبدالغفار خان سرخ انقلاب کے رواں تحریک احرار: مسلمانوں کی ایک پرجوش تحریک جس سے چودھری فضل حق ، عطاءاللہ شاہ بخاری ، ظفر علی خآں ، اور دوسرے مسلمان راہ نما وابستہ رہے.
Question: 4
مشکل الفاظ کے معنی تحریر کریں.
Answer: 4
4-10
تشکیل: تعمیر ،بناوٹ- امرا: امیر کی جمع- سطوت: دبدبہ، رعب ، شان و شوکت- مذموم: باپاک،قابل مذمت - تخریب: توڑ پھوڑ کرنا. عزت خاک میں ملنا: بے عزتی ہونا عزت جاتے رہنا- زرائع: زریعہ کی جمع مراد ہے. زخموں پر اور بھی نمک چھڑکا: سخت تکلیف پہنچائی رنج ہپ رنج پہنچایا-ناگفتہ حالت: خراب حالت- دور اندیش : بہت دانا ، عقل مند، مستقبل کی باتیں سوچنے والا- قدامت پسند: پرانے خیال کے لوگ ،ماضی کی روایات کو پسند کرنے والے- وقتوں : مشکلات
Question: 5
مشکل الفاظ کے معنی تحریر کریں.
Answer: 5
5-10
طوطے کی طرح انکھیں پھیر لینا: بے وفائی کرنا. علی براداران: مراد ہیں مولانا محمد علی جوہر اور مولانا شوکت علی جوہر. شدھی سنگھٹن: ہندوؤں نے یہ تحریکیں مسلمانوں کو ہندو بنانے کےلیے چلائی تھیں. سائمن کیمشن: ہندوستان میں دستوری اصلاحات کے لیے 1928 میں حکومت نے مسٹر سائمن کی سربراہی میں کمیشن ہندستان بھجوایا تھا.
Question: 6
تشکیل پاکستان کا مرکزی خیال تحریر کریں.
Answer: 6
6-10
تشکیل پاکستان محض ایک ملک کی تقسیم یا محض زمین کے ایک ٹکڑے کا تاریخی واقعہ نہیں بلکہ مسلمانان ہند کی قربانیوں اور جدوجہد کی ایک طویل داستان ہے. اس میں سامراج اور رام راج کی مسلمانوں کے خلاف سازشوں کی تاریخ بھی ہے. یہ عوام کی ہمہ جہت قربانیوں اور مسلمان راہنماؤں کی بے مثال جرآت ، قائدانہ صلاحیتوں ، بصیرتوں اور جہد مسلسل کا مامتصل ہے.
Question: 7
تشکیل پاکستان کا خلاصہ تحریرکریں.
Answer: 7
7-10
اورنگ زیب عالم گیر کی وفات کےبعد برعظیم میں مسلمانوں کا زوال شروع ہوگیا تھا. سرسید نے نئے حالات کے تقاضوں کے مطابق منصوبہ بندی کی . مسلمانوں پر تعلیم کے دروازے بند ہوچکے تھے. سر سید نے ایک نئی تعلیمی تحریک شروع کی. علی گڑھ کالج اور مسلم ایجوکشنل کانفرنس ایک انقلابی اقدام تھا.تہذیب الاخلاق کے زریعے انھوں نے ہم وطنوں کو علمی اور زہنی سر بلندی کا راستہ دکھایا. 1827 میں جب ہندووں نے ہندی کو دفتری زبان بنانے کی کوشش کی سرسید کی دورس نگاہوں نے اندازہ لگایا کہ اب ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان جو خلیج پیدا ہورہی ہے.
Question: 8
تشکیل پاکستان پیراگراف" مسلمانوں کا نصب العین اسلام ہے............ یہ ہے پاکستان کے مسلمانوں کا نصب العین". کی تشریح کریں.
Answer: 8
8-10
اس پیراگرام میں مصنف نے پاکستان کے قیام کے مقاصد کی وضاحت کی ہے. کہ قیام پاکستان کا سب سے بڑا مقصد یہ تھا کہ مسلمان الگ ریاست میں اسلام کے نصب العین کے مطابق زندگی بسر کرسکیں. اور اسلام کے نظام کی حقیقی تصویر پیش کیا ہے نہ کہ بادشاہوں اور امرا کا پیش کردہ اسلام جو صرف جزوی طور پر درست ہے اور اسلام کے نظام کی حقیقی تصویر پیش نہیں کرتا. بلکہ سچی تصویر وہہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش کردہ ہے.وہ اسلام جس کے حقٰیقی نمونے خلفائے راشدین رضہ نے پیش کیا.
Question: 9
پیراگرام کی سیاق و سباق تحریر کریں. " مسلمانوں کا نصب العین اسلام ہے.............. یہ ہے پاکستان کے مسلمانوں کا نصب العین".
Answer: 9
9-10
سیاق و سباق: انیسویں صدی کے شروع میں مسلمانوں کا اقتدار ہندوستان میں ختم ہوااور انگریزوں کی حکمرانی شروع ہوئی . شاہ ولی اللہ وہلوی ، شاہ عبدالعزیز اور سید احًمد شہید نے مسلمانوں کے اصلاح احوال کی کوشش کی. سر سید نے حالات کے مطابق منصوبہ بندی کی. اقبال نے قوم کو جگایا. علی گڑھ یونیورسٹی اور عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد قائم ہوئیں. تقسیم بنگال اور پھر تنسیخ بنگال کے واقعات ہوئے. تحریک خلافت چلی سول نافرمانی کی تحریک چلی اور گول میز کانفرنس منعقد ہوئی.
Question: 10
مشکل الفاظ کے معنی تحریر کریں.
Answer: 10
10-10
پراگندہ : منتشر ،غیر منظم- تحفظات و مراعات: حقوق و رعاتیں- شملہ کانفرنس: مارچ 1947 میں کانگریس اور مسلم لیگ کا اجلاس شملہ میں ہوا مگر کوئی معاہدہ نہ ہوسکا.معرض التوا میں : ٹال مٹول یا نظر انداز کرنا، ،ملتوی کیے رکھنا. قوت آفرین تغیر: قوت پیدا کرنے والی تبدیلی، زبردست تبدیلی.