An important facility for 11th class students preparing for short questions islamiat 11th class chapter two of BISE. Get hundreds of questions to prepare and get better marks in 11th islamiat
0
Our database contains a total of 0 questions for islamiat Short Questions. You’ll prepare using this huge databank.
Question: 1
فقیر اور مسکین میں کیا فرق ہے؟
Answer: 1
1-102فقیر اور مسکین میں فرق یہ ہے کہ فقیر اگرچہ ایک غریب انسان ہی ہوتا ہے لیکن گھر گھر مانگنے کے لیے نکلتا ہے اور اپنا گذر اوقات ساری زندگی ایسے ہی گذار دیتا ہے.جبکہ مسکین ایک سفیدپوش ،مستحق اور غریب انسان ہوتا ہے جو کسی کےآگے ہاتھ نہیں پھیلاتا لیکن کوئی شخص اس کی خدمت مدارت کرلے تو دعا دے کر قبول کر لیتا ہے.
Question: 2
ادائیگی زکٰوۃ کے دو اصول لکھیں.
Answer: 2
2-1021.زکٰوۃ صرف مسلمانوں سے ہی لی جا سکتی ہے
2.زکٰوۃ کی رقم سے ضروریات کی اشیاء بھی خرید کر دی جا سکتی ہیں.
Question: 3
استطاعت کے جج نہ جانے پر رسول(ص) نے کیا ارشاد فرمایا؟
Answer: 3
3-102آپ(ص) نے فرمایا کو آدمی استطاعت رکھتا ہو اور حج نہ کرے تو وہ کبیرہ گناہ کا مرتکب ہوتا ہے اللہ اس سے ناراض ہوتا ہے.
Question: 4
حج کے بارے میں ایک حدیث کا ترجمہ لکھیں.
Answer: 4
4-102ترجمہ: جو کوئی اللہ تعالی کے حکم کی تعمیل میں حج کرتا ہے اور حج فسق و فجور سے باز رہتا ہے،وہ گناہوں سے اسی طرح پاک ہو کو لوٹتا ہے گویا ابھی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہو.
Question: 5
جہاد کی دو اقسام بیان کریں.
Answer: 5
5-102جہاد کی مندرجہ ذیل دو اقسام درج ہیں:
1.خواہش نفس کے خلاف جہاد
2.شیطان کے خلاف جہاد
Question: 6
مناسک حج لکھیں.
Answer: 6
6-102مناسک حج میں چند ایک مندرجہ ذیل ہیں
1.میدان عرفات میں قیام کرنا
2.قربانی کرنا
3.مقام منا میں کنکریا ں مارنا
4.طواف کرنا
5.صفا مروٰی کی سعی کرنا
Question: 7
جہاد کے لغوی معنی تحریر کریں.
Answer: 7
7-102جہاد کے لغوی معنی کوشش کے ہیں.
Question: 8
حج مقبول سے کیا مراد ہے؟
Answer: 8
8-102ایسا حج جو اس کے تمام آداب کی پانندی کے ساتھ اللہ کی رضا و خوشنودی اور اپنے گناہوں کی بخششکے لیے کیا جائے حج مقبول کہلاتا ہے.
Question: 9
جنگ اور جہاد میں کیا فرق ہے؟
Answer: 9
9-102جنگ کا مقصد کسی مخصوص فردقوم گروہ ہا ملک پر قبضہ جمانا ہوتا ہے.جنگ میں ہر قسم کے ظلم و ستم سے کام لیا جاتا ہے.جنگ میں لڑنے والے بچوں اور بوڑھوں کو مارنے سے بھی دریغ نہیں کیا جاتا.
Question: 10
جہاد کا اصطلاحی مفہوم تحریر کریں.
Answer: 10
10-102جہاد کا اصطلاحی مفہوم یہ ہے کہ ایسی کوشش جو دین حفاظت اور امت مسلمہ کے دفاع کے لیے کی جائے.
Question: 11
حج کے دو معاشی فوائد لکھیں.
Answer: 11
11-1021.حج کا ایک اہم تجارتی اور اقتصادی فائدہ یہ بھی ہے کہ مختلف ممالک سے آںے والے حجاج خریدوفروخت کے ذریعے کے ذریعے معاشی نفع حاصل کرتے ہیں
2.حج کے موقع پردنیا کے مختلف علاقوں سے آنے والے افراد حج کی برکت سے گناہوں سے پاک ہوجاتے ہیں،یہ لوگ اپنےساتھ ایمان تقوی کی پاکیزگی کی جو
دولت لے کر لوٹتے ہیں وہ انکے ماحول کی اصلاح کا سبب بھی بن جاتی ہے.
Question: 12
احرام کیا ہے؟
Answer: 12
12-102مردوں کے لیے دو ان سلی سفید چادریں اور عورتوں کے لیے بھی دو چادریں اور ایک سر پر باندھنے کے لیے رومال احرام کہلاتا ہے،احرام باندھنا فرض ہے.
Question: 13
مدافعانہ جہاد سے کیا مراد ہے؟
Answer: 13
13-102اگر کسی غیر مسلم ریاست کی مسلمان رعایا پر محض اس کے مسلمان ہونے کی وجہ سے ظلم و ستم ڈھایا جاتا رہا ہوتو عالم اسلام کےلیے ظلم و ستم سے نجات دلانے کی ہر ممکن کوشش کرنا مدافعانہ جہاد کہلاتا ہے.
Question: 14
مصلحانہ جہاد کی تعریف کریں.
Answer: 14
14-102لوگوں کی اصلاح کے لیے اچھے طریقے سے وعظ نصیحت کے ذریعے کوشش کرنے کو مصلحانہ جہاد کہتے ہیں.
Question: 15
جہاد کے بارے میں ایک آیت کا ترجمہ لکھیں.
Answer: 15
15-102ترجمہ:" اور لڑتے رہو ان سے یہاں تک کہ نہ رہے فساد اور ہوجاوے دین سب اللہ کا".
Question: 16
شیطان کے خلاف جہاد پر مختصر نوٹ لکھیں.
Answer: 16
16-102اپنے نفس کو قابو میں پالینے کے بعد ان شیطانوں سے نمٹنا ضروری ہوتا ہے ،جو اللہ کے بندوں کو اپنی اطاعت اور بندگی پر مجبور کر رہے ہوں،یہ طاغوتی قوتیں مسلمان معاشرے کے اندر غلط رسومم و رواج کی شکل میں بھی پائی جاتی ہیں،ان طاغوتی قوتوں سے نمٹنے کے مختلف طریقے ہیں،کہیں ان سے زبان و قلم کے ذریعے نمٹا جاتا ہے اور کہیں قوت کے ساتھ.
Question: 17
اساتذہ کے چار حقوق تحریر کریں.
Answer: 17
17-102اساتذہ کے چار حقوق درج ذیل ہیں
1.ہر جائز بات میں اطاعت کرنا
2.ان کی عزت کرنا
3.استاد کے لیے دعائے خیر کرنا
4.بوقت شدید ضرورت ان کی اخلاقی مدد کرنا
Question: 18
حقوق العباد پر مختصر نوٹ لکھیں.
Answer: 18
18-102معاشرتی زندگی میں اگر فردا فرداََ سب لوگوں کو ان کے جائز حقوق ملتے رہیں تو وہ سکون و اطمینان کے ساتھ اپنی صلاحیتیں ترقی کے لیے استعمال کر سکتے ہیں،اللہ نے انسانوں کے درمیان حقوق کا واضح تعین کر کے ان کی ادائیگی کو اپنی خوشنودی اور ادا نہ کرنے کو اپنی ناخوشی کا سزا دار ٹھہرایا ہے.
Question: 19
اولاد کے حقوق تحریر کریں.
Answer: 19
19-102اولاد کے دو حقوق یہ ہیں
1.دین و دنیا کی تعلیم دینا
2.بنیادی ضروریات کی فراہمی
Question: 20
جہاد اکبر کی کونسی اقسام ہیں؟
Answer: 20
20-1021.خواہش نفس کے خلاف جہاد
2.جہاد بالسیف
3.خواہش نفس کے خلاف جہاد
Question: 21
اولاد کے دو فرائض تحریر کریں.
Answer: 21
21-102اولاد کے دو فرائض درج ذیل ہیں
1.ماں باپ کا ادب احترام کرنا
2.ان کی خدمت کرنا
3.ان کے آگے اف تک نہ کہنا
Question: 22
والدین کے دو حقوق بیان کریں،
Answer: 22
22-102والدین کے حقوق یہ ہیں
1.والدین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا
2.والدین کے سامنے سراپا عاجزی بنے رہنا
Question: 23
خواہش نفس کے خلاف جہاد کیسے ہوتا ہے؟
Answer: 23
23-102اطاعت الہی سے روکنے والی پہلی قوت انسان کی اپنی خواہشات ہیں،جو ہر وقت اس کے دل میں موجزن رہتی ہیں،ہمیں ان کی سر کوبی کے لیے ہر وقت چوکنا رہنا چاہیے، انہیں خواہشات نفس کے خلاف جنگ کو نبی اکرم(ص) نے جہاد اکبر کا نام دیا ہے.
Question: 24
جہاد بالسیف سے کیا مراد ہے؟
Answer: 24
24-102جہاد باالسیف سے مراد ہے کہ حق و باطل کی کشمکش میں وہ مقام آکر رہتا ہے جب طاغوتی قوتیں حق کا راستہ روکنے اور اسے مٹانے کے لیے سرد جنگ سے آگے بڑھ کر کھلی جنگ پر اتر آتی ہیں اور مسلمانوں کو ملی تحفظ اور بقائے دین کے لیے ان سے نبرآزما ہونا پڑتا ہے.
Question: 25
سورۃ النساءمیں نیک بیویوں کی کیا صفات بیان کی گئی ہیں؟
Answer: 25
25-102سورۃ النساء میں نیک بیویوں کی درج ذیل صفات بیان کی گئی ہیں.
1.وہ نیک عورتیں ہیں
2.وہ عبادت گزار ہیں
3.خاوند کی غیر موجودگی میں نگہبانی کرتی ہیں
Question: 26
بیوی کے دو حقوق لکھیں.
Answer: 26
26-102حق کی ادائیگی: یعنی صرف تحریر کی حد تک نہیں بلکہ اس کی رقم کی فوری ادائیگی کی گارنٹی
نان نقطہ کا انتظام : خوراک،رہائش لباس و دیگر ضروریات کا ملنا
Question: 27
غیر مسلموں کے دو حقوق لکھیں.
Answer: 27
27-102غیر مسلموں کے دو حقوق درج ذیل ہیں
1.عدل
2.مذہبی آزادی
Question: 28
حدیث کی رو سے انسان کے تین باپ کونسے ہیں؟
Answer: 28
28-102ارشاد نبوی(ص) ہے: تیرے تین باپ ہیں،ایک وی جو تمہیں عدم سے وجود میں لایا، دوسرا وہ جس نے تجھے اپنی بیٹی دی،تیسرا وہ جس نے تجھے علم کی دولت سے مالا مال کیا.
Question: 29
بیوی کے دو فرائض بیان کریں.
Answer: 29
29-102پر امن ازواجی زندگی کس قدر خوش نصیب ہوتی ہے جو صرف قسمت اور مقدر سے ملتی ہے جو نہ تو دولت سے حاصل ہوتی ہے نہ تو حسن جمال سے ملتی ہے،بیوی کے دو فرائض مندرجہ ذیل ہیں
1.خاوند کی تابعداری کرے،اس کے آگے زبان بدتمیزی نہ چلائے،اس کے کھانے پینے اور آرام و آسائش کا بہترین خیال رکھے،
2.اس کیغیر موجودگی میں اس کے مال و اسباب کا خیال رکھے،اور کسی بھی نامحرم کو نہ آںے دے،خاوند کی مرضی سے آئے گئے،رشتہ داروں ،بین بھائیوں ماں باپ کو بھی اپنا عزیر تصور کرے.
Question: 30
والدین کے حقوق کے بارے میں قرآن کا کیا حکم ہے؟
Answer: 30
30-102ارشاد ربانی ہے:
"اور حکم کر چکا تیرا رب کہ نہ پوجو اس کے سوائے،اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو.
Question: 31
پڑوسیوں کی اقسام بیان کریں.
Answer: 31
31-102اسلام نے پڑوسیوں کے حقوق پر بہت زوردیا ہے اور تین قسم کے پڑوسیوں سے حسن سلوک کی تلقین فرمائی ہے
اول : وہ پڑوسی جو رشتہ دار بھی ہو
دوم: غیر رشتہ دار پڑوسی
سوم: جن سے عارضی تعلق قائم ہو جائے
Question: 32
بیوی کےحقوق پر مختصر نوٹ لکھیں.
Answer: 32
32-102اسلام نے مردوں کو تلقین کی ہے کہ وہ بیویوں کے ساتھ اچھا سلوک کریں.نبی کریم (ص) نے بیوی کے ساتھ حسن سلوک کو خیر اوراچھائی کا معیار بتایا ہے ارشاد ہوا:
ترجمہ: تم سب میں بہتر وہ شخص ہے جو اپنی بیوی کے ساتھ اچھا ہے.ایک مرتبہ ایک صحابی نے نبی کریم(ص) دے دریافت کیا یا رسول(ص) بیوی کا اپنے شوہر پر کیا حق ہے؟آپ(ص) نے فرمایا " جو خود کھلاؤ اسے کھلاؤ،جیسا خود پہنو اسے پہناؤ.نہ اس کے منہ پر تھپڑ مارے نہ اسے برا بھلا کہے".
Question: 33
ترجمہ کریں. اِنٌَمَا بُعِثُ مُعَلِمٌَا
Answer: 33
33-102ترجمہ: مجھے تو معلم ہی بنا کر بھیجا گیا ہے.
Question: 34
احادیث کی روشنی میں ہمسائے کے چاع حقوق بیان کریں.
Answer: 34
34-102ہمسائے کے چار حقوق
1.اگر پڑوسی کی مدد کی ضرورت پڑے تو اس کی مدد کرو
2.قرض مانگے تو دو
3.محتاج ہو جائے تو مالی امداد کرو
4.بیمار پڑ جائے تو علاج کرواؤ
Question: 35
پڑوسی کی اہمیت پر تین سطور لکھیں.
Answer: 35
35-102انسان کی روز مرہ زندگی میںاپنے ہمسائیوں سے واسطہ پڑتا ہے.چنانچہ اسلام میں پڑوسیوں کے حقوق پر زور دیا گیا ہے.
اول : وہ پڑوسی جو رشتہ دار بھی ہوں
دوم: غیر رشتے دار پڑوسی
سوم: جن سے عارضی تعلق قائم ہو جائے
Question: 36
اولاد کے حقوق لکھیں.
Answer: 36
36-1021.بہتر تربیت و پرورش کرنا
2.نکاح کا بندوبست کرنا
Question: 37
کلمہ شہادت کا ترجمہ لکھیں.
Answer: 37
37-102ترجمہ: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں،وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ محمد (ص) اس کے بندے اور اس کے آخری رسول ہیں.
Question: 38
دین اسلام میں حقیقی گواہی کس طرح ہوتی ہے؟
Answer: 38
38-102اللہ تعالی کو معبود اور حضرت محمد(ص) کو اس کا آخری بنی تسلیم کرلینےسے گواہی کی ظاہری طور پر ادائیگی ہو جاتی ہے،لیکن اس زبانی گواہی کے ساتھ ضروری ہے کہ کلمہ پڑھنے والے کا دل اس گواہی کی تصدیق کرے اس کی عملی صورت اللی اور اس کے رسول (ص) کی اطاعت ہے.ایسی اطاعت کہ دل کی تمام خواہشات شریعت اسلامی کے تابع ہو جائیں.
Question: 39
ارکان اسلام سے کیا مراد ہے؟
Answer: 39
39-102اسلام کے بنیادی ارکان کے نام حسب ذیل ہیں:
1.توحید
2.نماز قائم کرنا
3.زکوۃ ادا کرنا
4.حج کرنا
5.رمضان میں روزے رکھنا
Question: 40
صلٰوۃ کا مفہوم آپ کیا سمجھتے ہیں.
Answer: 40
40-102صلٰوۃ کا مفہوم بظاہر نماز ہی ہے جس کے متعق قرآن پاک میں بیسیوں مرتبہ مسلمانوں کو نماز پڑھنے کی تلقین کی گئی ہے،کہیں اسے اسلام کی عمارت کا ستون کہاگیا ہے،کہیں اس کو فلاح کا راستہ بتایا گیا ہے،.ایک جگہ تو جان بوجھ کر نماز کو چھوڑنے والے کو کافرانہ روشن اختیات کرنے والا قراردیا گیا،الغرض قبر میں اور قیامت کے دن سب سے پہلے نماز ہی کا سوال کیا جائیگا.
Question: 41
نماز کے چار فوائد لکھیں.
Answer: 41
41-1021.باقاعدگی کے ساتھ نماز ادا کرنےنے اللہ کا قرب نصیب ہوتا ہے
2.نماز پڑھنے سے مسلمان کے اندر بندگی کا احساس پیدا ہوتا ہے
3.نماز گناہوں سے بچاتی ہے اور پرہیز گاری کاا ذریعہ ہے.
4.باجماعت نماز کی ادائیگی سے مسلم امہ کے درمیان اتحاد و اتفاق پیدا ہوتا ہے.
Question: 42
جہاد کے فضائل حدیث کی روشنی میں لکھیے.
Answer: 42
42-102قرآن حکیم اور کتب احادیث میں جہاد کے متعدد فضائل بیان ہوئے ارشاد باری تعالی ہے:
ترجمہ: "اللہ محبت کرتا ان لوگوں سے جو لڑتے ہیں اس کی راہ میں قطار باندھ کر گویا وہ دیوار سیسہ پلائی ہوئی.
Question: 43
نماز کی اہمیت کے بارے میں ایک حدیث کا ترجمہ لکھیں.
Answer: 43
43-102ترجمہ: جس نے نماز جان بوجھ کر نماز چھوڑی اس نے کافرانہ روش اختیار کی.
Question: 44
کلمہ شہادت میں کن چیزوں کا ذکر کیا گیا ہے؟
Answer: 44
44-102کلمہ شہادت میں مسلمان ہونے کے لیے دو چیزوں کا ذکر کیا گیا ہے
1.عقیدہ توحید یعنی اللہ تعالیٰ کی وحدنیت کا اعلان و اعتراف کرنا
2.اس امر کا اعلان کرنا اور اور اعتراف کرنا کہ حضرت محمد(ص) اللہ تعالیٰ کے بندے اور سچے رسول اور آپ(ص) کا پیش کردہ وہ دین ہی دین حق ہے،ان باتوں کی گمراہی دیئے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں ہو سکتا.
Question: 45
نماز کے بارے میں ایک حدیث کا ترجمہ لکھیں.
Answer: 45
45-102ترجمہ: دین کی اصل بنیاد اللہ اور رسول کے سامنے سرتسلیم خم کر دینا ہے اور اس عمارت کا ستون نماز ہے.
Question: 46
نماز کی اہمیت سے متعلق ایک قرآنی آیت کا مفہوم بیان کریں.
Answer: 46
46-102مفہوم: ایک آیت میں مذکور ہے کہ جب عذاب کے فرشتے جنہیں سے عذاب پانے کی وجہ دریافت کریں گےتو وہ اپنے جہنم میں پھینکنے جانے کی ایک وجہ بتائیں گے
ترجمہ: "وہ بولے ہم نہ تھے نماز پڑھتے".
دل و زبان سے اللہ تعالی کو معبود تسلیم کرنے کے بعد اس کے سب سے اہم حکم نماز کی ادائیگی سے انحراف ایک طرح سے اللہ تعالیٰ کو معبود سے انکار کے برابر ہے.
Question: 47
اسلام کی حقیقی گواہی کن دو چیزوں پر مشتمل ہے؟
Answer: 47
47-102اسلام کی حقیقی گواہی اللہ تعالی کی وحدانیت اور حضور اکرم(ص)کے آخری بنی ہونے کے اقرار پر مشتمل ہے.
Question: 48
پہلی آسمانی کتابوں پر ایمان لانے کا مفہوم لکھئے.
Answer: 48
48-102پہلی آسمانی کتابوں پر ایمان لانے کا مفہوم یہ ہے کہ ان پر ایمان لانا فرض تو ہے لیکن قرآن مجید کے نازل ہونے کے بعد ان میں لکھی گئی تعلیمات پر عمل ہمارے فرائض میں شامل ہے کیونکہ ہزاروں سال گذرنے کی وجہ سے ان میں بے شمار تغیرات اور تحریفات ہوں گی.
Question: 49
نماز کے دو فوائد لکھیں.
Answer: 49
49-102نماز کے فوائد درج ذیل ہیں
1.نماز پڑھنے سے مسلمان کے اندر بندگی کا احساس پیدا ہوتا ہے
2.باقاعگی کے ساتھ نماز ادا کرنے سے اللہ تعالی کا قرب نصیب ہوتا ہے
Question: 50
صوم کے لغوی معنی اور اصطلاحی معنی لکھیں.
Answer: 50
50-102صوم کے لغوی معنی ہیں کسی چیز سے رک جانا،اصطلاح میں صوم یعنی روزہ سے مراد صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب کی نیت سے کھانے پینے ،جنسی تعلق اور دیگر جائز خواہشات سے رکے رہنے کا نام روزہ ہے.
Question: 51
بے روح نمازوں سے کیا مراد ہے؟
Answer: 51
51-102نماز پڑھنے کے باوجود اس کے فوائد و مقاصد حاصل نہ ہوسکیں،نماز اطمینان و سکون کے بغیر پڑھی جائے،زبان سے ادا شدہ کلمات کے مفہوم کو نہ سمجا جائے اور بے قاعدگی کے ساتھ نماز پڑھی جائے تو ایسی نماز بے روح نماز کہلاتی ہے،اس کی مثال ایسے ہی ہے جیسے کوئی پھول بغیر خوشبو کے ہو یا کوئی جسم کے بغیر روح کے.
Question: 52
حضور(ص) کے فرمان کے مطابق روزہ کا کیا ثواب ہے؟
Answer: 52
52-102ارشاد نبوی(ص) ہے:"آدمی کےہر عمل کا ثواب دس گناہ سے لے کر سات سو گناہ تک ہو جاتا ہے،لیکن روزہ کی بات تو کچھ اور ہی ہے.اللہ تعالی کا ارشاد ہے مگر روزہ تو خاص میرے لیے ہے اس لیے ثواب میں اپنی مرضی سے جتنا چاہوں گا دوں گا،
Question: 53
زکوٰۃ کا لغوی و اصطلاحی معنی لکھیں.
Answer: 53
53-102زکٰوۃ کے لغوی معنی پاک کرنا کے ہیں،جو انسان زکٰوۃ اداکرتا ہے،وہ اللہ کے حکم کے مطابق نہ صرف اپنے مال کو پاک کر لیتا ہے بلکہ اس کے ذریعے اپنے دل کو بھی دولت کی حوس سے پاک کر لیتا ہے.
اصطلاح میں زکٰوۃ سے مراد صاحب نصاب مسلمان،عاقل،بالغ پر سال گزربے پر ایک مخصوص مقدار میں مال،مصارف زکٰوۃ میں خرچ کرنا زکٰوۃ کہلاتا ہے.
Question: 54
تقوی کا مفہوم بیان کریں.
Answer: 54
54-102تقوی کا مفہرم پرہیز گاری ہے،تقوی دل کی اس کیفیت کا نام ہے جو انسان کو برائیوں سے روکتی اور نیکیوں کی طرف راغب کرتی ہے.
Question: 55
رمضان اور تشکیل پاکستان کا باہمی تعلق کیا ہے؟
Answer: 55
55-102رمضان کی سائسویں شب کو پاکستان کی تشکیل ہوئی،ماہ رمضان اور آزادی پاکستان میں اس حقیقت کی طرف اشارہ ہے کہ اس ملک میں اسکتاب مقدس کا نظام زندگی نافذ کیا جائے جو اس مبارک شب میں نازل ہوئی.
Question: 56
روزہ کا تقویٰ کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
Answer: 56
56-102روزے کے فرض ہونے کی حکمت حصول تقویٰ ہے،دراصل روزے کا اصل مقصد انسان کی خواہشات کو احکام الہٰی کے تابع کر کے اسے متقی بناتا ہے،خواہشات اگر اللہ کی ہدایت کے تابع رہیں تو انسان کی انفرادی اور اجتماعی خوبیوں کے فروغ کا سبب بنتی ہیں،قرآن میں روزے اور تقویٰ کا تعلق یوں بیان کیا گیا ہے
ترجمہ:"اے ایمان والو! فرض کیے گئے تم پر روز جیسے فرض کیے گئے تھے تم اگلوں پر تاکہ تم پرہیزگار ہو جاؤ".
Question: 57
بے اثر روزوں سے کیا مراد ہے؟
Answer: 57
57-102روزے رکھنے کے باوجود بھی اگر اس کے فیوض و برکات انفرادی و اجتماعی مسلمانوں کی زندگیوں میں نہ آئے تو ایسے روزے بے اثر روزے کہلاتے ہیں.
Question: 58
روزے کے دو فوائد بیان کریں.
Answer: 58
58-1021.خود بھوکا پیاسا رہ کر ناداروں کے لیے ہمدردی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے
2.ایک ہی وقت میں ملت اسلامیہ کا یک عبادت میں مصروف رہنا یا باہمی یگانت کو فروغ دیتا ہے.
3.ایک ماہ تک دن کے بڑے حصے میں معدے کا خالی رہنا جسمانی صحت کے لیے بہت مفید ہے.
Question: 59
روز کے دو مقاصد لکھئے.
Answer: 59
59-1021.انسانی خواہشات کو احکام الٰہی کے تابع کر کے متقی بنانا
2.انسانی طبیعت میں نیکی کا ذوق اور بدی سے نفرت پیدا کرنا
Question: 60
روزے کی اہمیت کے حوالے سے ایک حدیث کا ترجمہ لکھیں.
Answer: 60
60-102ترجمہ:" اگر کوئی شخص روزہ رکھ کر بھی جھوٹ اور غلط کارویوں سے نہیں بچتا تو اس کا کھانا پینا چھوڑنے سے اللہ کو کوئی دلچسبی نہیں".
Question: 61
زکٰوۃ کے دو مصارف تحریر کریں.
Answer: 61
61-1021.فقراء
2.مساکین
Question: 62
زکٰوۃ کن لوگوں کو نہیں دی جا سکتی ؟
Answer: 62
62-102وہ عزیز و اقارب جن کی کفالت شرعا فرض ہے مثلا ماں ،بیٹی ،شوہر،بیوی وغیرہ انہیں زکوۃ نہیں دی جا سکتی.
Question: 63
جولوگ زکوٰۃ ادا نہیں کرتے ان کے لیے قرآن میں کیا حکم ہے؟
Answer: 63
63-102جولوگ زکٰوۃ ادا نہیں کرتے ان کے لیے قرآن کا حکم ہے:
"اور جولوگ گاڑھ کر کرھتے ہیں سونا چاندی اور اس کو خرچ نہیں کرتے اللہ کی راہ میں سو ان کو خوشخبری سنا دو دردناک عذاب کی".
Question: 64
زکوۃ کے دو معاشرتی فوائد لکھیں.
Answer: 64
64-1021.اگر زکٰوۃ ادا نہ کی جائے تو صاحب ثروت دونوں طبقوں میں حسد اور حقارت لے علاوہ کوئی اور رشتہ باقی نہیں رہے گا.
2.ادائیگی زکٰوۃ سے امرا اور غربا میں محبت کی فضا برقرار رہتی ہے اور امراء کو غرباء کی تکالیف کا احساس ہوتا ہے.
Question: 65
رزق حرام ذرائع میں دو کا ذکر کریں.
Answer: 65
65-102رزق حرام ذرائع حسب ذیل ہیں
1.سود خوری
2.ڈاکہ زنی
Question: 66
زکوۃ اور سور کا مختصر موازنہ کریں.
Answer: 66
66-102سودی نظام معیثت میں محنت کے مقابلے میں سرمایہ کی افادیت کہیں زیادہ ہے اس لیے محنت کش اور کارکن طبقہ مسلسل غریب تر ہوتا چلا جارہا ہے اور سرمایہ دار مختلف طریقوں سے اس کی دولت ہتھیاتا چلا جاتا ہے،اس طرح معاشی نظام مفلوج ہر کر رہ جاتا ہے،زکٰوۃ اس صورت کا بہترین حل ہے.اس نظام کے ذریعے دولت کا ایک دھار امیر طبقے سے غریب طبقے کی جانب بھی مڑجاتا ہے.
Question: 67
قانون شکنی کی خلاف ورزی کی دو وجوہات بیان کریں.
Answer: 67
67-102قانون شکنی کی دو وجوہات درج ذیل ہیں
1.خود غرضی اور مفاد پرستی یعنی ذاتی فائدہ کی خاطر قانون کی خلاف ورزی کرنا
2.اپنے آپ کو قانون سے بالا تر سمجھنا
Question: 68
سونے چاندی کا نصاب تحریر کریں.
Answer: 68
68-102زکوۃ ارکان اسلام میں اہم ترین رکن ہے ،اس کی سالانہ ادائیگی سے مال حلال اور پاک صاف ہو جاتا ہے جو اللہ کی خوشنودی کا باعثبنتا ہے اور اس کی مخلوق کی خدمت کا اجر بھی،سونے کا نصاب ساڑھے سات تولے اور چاندی کا نصاب ساڑھے باون تولے ہے.
Question: 69
محاسن اخلاق سے کیا مراد ہے؟
Answer: 69
69-102اسلام نے حسن اخلاق پر بہت زور دیا ہے،اللہ کے نبی بہترین اخلاق و محبت اور شفقت کے پیکر تھے،آپ کے دشمن بھی آپ کو صادق اور امین کے نام سے پکارتے تھے،دو محاسن اخلاق مندرجہ ذیل ہیں
1.دیانت داریٌ یعنی لین دین میں اور کاروباری روابط میں دیانت دارانہ اندازہ اختیارکرنا
2.ایفائے عہد: یعنی وعدہ کے عین مطابق کسی بھی معاملے کی نبٹانا،اس سلسلے بابت چھوٹ اور فراڈنہ کرنا
Question: 70
سچائی کے بارے میں ایک حدیث کا ترجمہ تحریر کریں.
Answer: 70
70-102ترجمہ: بے شک سچائی نیکی کی طرف رہنمائی کرتی ہے اور جھوٹ نافرمانی کی طرف رہنمائی کرتا ہے.
Question: 71
نصاب زکوۃ سے کیا مراد ہے؟
Answer: 71
71-102زکوٰۃ ان لوگوں پر فرض ہے جن کے پاس ایک خاص مقدار میں سونا چاندی ،روپیہ یا سامان تجارت ہو،اس خاص مقدار کو نصاب اور ایسے لوگوں کو صاحب نصاب کہتے ہیں.
Question: 72
زکوۃ کے کوئی دو معاشی فوائد لکھیں.
Answer: 72
72-1021.زکوۃ کے ذریعے دولت کا ایک دھار امیر طبقے س ے غریب طبقے کی جانب مڑجاتا ہےجس سے غریب کی معاشی حالت بہتر ہو جاتی ہے.
2.ادائیگی زکوٰۃ کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ زکوۃ کےذریعے پیدا ہونے والی کمی کو پورا کرنے کے لیے صاحب مال اپنی دولت کسی نہ کسی منفعت بخش کاروبار میں لگانے پر مجبور ہر جاتا ہے جس سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو جاتا ہے.
Question: 73
کسب حلال کے چار فوائد تحریر کریں.
Answer: 73
73-102کسب حلال کے چار فوائد تحریر کریں.
1.ہاتھ سے کمانے والے کو اللہ تعالی کا دوست قرار دیا گیا ہے
2.قبولیت دعا کے لیے رزق حلال شرط ہے
3.کسب حلال سے انسان کو سکون قلب نصیب ہوتا ہے
4.کسب حلال سے انسان کا تھوڑا مال بھی اس کی ضروریات کے لیے کافی ہو جاتا ہے اور وہ برکت مال ہوتا ہے.
Question: 74
چار محاسن اخلاق لکھیں.
Answer: 74
74-1021.دیانت داری
2.ایفائے عہد
3.سچائی
4.عدل و انصاف
Question: 75
کسب حلال کے بارے میں ایک آیت کا ترجمہ لکھیں.
Answer: 75
75-102کسب حلال سے مراد رزق کی تلاش میں ہر وہ کام یا مزدوری کرنا جو ناجائز یا حرام کی لسٹ میں نہ آئے.قرآن مجید میں ایک جگہ ارشاد ہے
اے رسولو! کھاؤ ستھری چیزیں اور کام کرو بھلا:
ایک اور جگہ ارشاد ہے ترجمہ: " اے ایمان والوں! کھاؤ پاکیزہ چیزیں جو روزی دی ہم نے تم کو".
Question: 76
صلح رحمی کے دوفائدے تحریر کریں.
Answer: 76
76-102اسلام رشتہ داری کے حقوق پر بہت زور دیتا ہے،کیونکہ اگر خاندان کے افراد ایک دوسرے کے حقوق اچھے طریقے سے ادا کرتے رہیں تو پورے خاندان میں محبت اور اپنائیت کی فضا قائم ہو گئی،مگر دوسری صورت میں نفتر پیدا ہوگی،
قرآن و حدیث دونوں میں صلہ رحمی یعنی رشتہ داروں سے حسن سلوک کی بار بار تلقین کی گئی ہے
نبی کریم(ص) نے فرمایا:" رشتہ داروں سے تعلق توڑنے والا جنت میں داخل نہ ہوگا".
Question: 77
تکبر کو مفہوم بیان کریں.
Answer: 77
77-102تکبر کے لغوی معنی گھمنڈ،خود پسندی اور ذاتی برائی کے ہیں،اصطلاح میں تکبر سے مراد اپنے آپ کو برتر سمجنا اور اپنے مقابلے میں دوسروں کو کمتر سمجھنا اور حقیر جاننا ہے.حضور(ص) نے تکبر کی مذمت بیان کی ہے "تکبر حق کو باطل کرنا ور لوگوں کو ذلیل و حقیر سمجھنا ہے".
Question: 78
ترجمہ کریں : الجنۃ تحت الاقدام الامھات
Answer: 78
78-102ترجمہ: جنت ماؤں کے قدموں تلے ہے.
Question: 79
دو اخلاق رذیلہ لکھئے.
Answer: 79
79-102جس طرح اخلاق حسنہ کی ایک طویل فہرست ہے جن کو اپنا آدنی دنیا اور آخرت میں سرخرو ہو سکتا ہے اسی طرح کچھ ایسے اخلاق رذیلہ ہیں جن کو اختیار کرنے کے بعد انسانی حیوانی درجے میں جا گرتا ہے اور اخرت میں اللہ کی رحمت سے محروم ہو جاتا ،چند ایک رذائل اخلاق درج ذیل ہیں
1.جھوٹ
2.غیبت
3.منفقت
4.تکبر
Question: 80
نبی کریم(ص) کی زندگی میں سے عدل کی ایک مثال دیں.
Answer: 80
80-102ایک مرتبہ آپ(ص) نے قبیلہ بنی مخزوم کی فاطمہ نامی عورت کی چوری سے متعلق سزا کی معافی کی سفارش سن کر ارشاد فرمایا: "تم سے پہلے قومیں اس سبب سے برباد ہوئیں کہ ان چھوٹوں سزا دی جاتی تھی اور بڑوں کو معاف کر دیا جاتا تھا،اللہ کی قسم! اگر فاطمہ بنت محمد(ص) بھی چوری کرتی تو میں اس کے بھی ہاتھ دیتا".
Question: 81
منافق کی دو اقسام لکھیں.
Answer: 81
81-102مناقق کی دو اقسام ہیں
1.اعتقادی منافق: اس سے مراد ایسا منافق ہے جو دل سے سے اسلام کی صداقت و حقانیت کا قائل نہ ہو لیکن کسی مصلحت یا شرارت کی بنا پر اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں اور اسلام کو نقصان پہنچاتا ہے.
عملی منافق: اس سے مراد وہ منافق ہے جو خالص نیت سے اسلام قبول کرتا ہے لیکن بعض بشر کمزوریوں کی وجہ سے اسلام کے عمل احکام پر چلنے میں سستی اور کوتاہی کرتا ہے.
Question: 82
رزائل اخلاق سے کیا مراد ہے؟
Answer: 82
82-102رزائل اخلاق سے مراد وہ بری عادات ہیں جو انسانی کردار پر اثر انداز ہو کر اسے نفسانی خواہشات کا غلام بنادیتی ہے،معاشرے میں نفرت ،بد امنی اور فساد بگاڑ پیدا کرتی ہے.
Question: 83
کوئی سے چار ناجائز ذرائع آمدنی لکھیں.
Answer: 83
83-102چار ناجائز ذرائع آمدنی مندرجہ ذیل ہیں
1.ناانصافی
2.بدیانتی
3.رشوت خوری
4.چوری
5.سود خوری
Question: 84
ایثار پر نوٹ لکھیں.
Answer: 84
84-102دنیا پرستی اگر انسان کو خود غرضی اور مفاد پرستی سکھاتی ہے تو خدا پرستی اس میں جذبہ ایثار پیدا کرتی ہے ،وہ خود تکلیف اٹھا کر خلق خدا کو راحت و آرام پہنچاتا ہے،اس کا عمل اللہ کی بارگاہ میں شرف قبولیت پائے گا.اور اخروری نعمتوں کے حصول کا سبب بنے گا.
Question: 85
حسد کے کوئی سے دو نقصانات لکھیں،
Answer: 85
85-102حسد کے دو نقصانات مندرجہ ذیل ہیں.
1.جس شخص کی طبیعت میں حسد پیدا ہو جائے وہ قانع نہیں ہوسکتا
2.حاسد اپنی بھڑکائی ہوئی آگ میں خود ہی جلتا رہتا ہے
Question: 86
غیبت کن صورتوں میں جائز ہے؟
Answer: 86
86-102اخلاقی بیماریوں میں غیبت جس قدر بری بیماری ہے،بدقسمتی سے ہمارے معاشرت میں اسی قدر عام ہے .شریعت اسلامی میں غیبت صرف دو سورتوں میں جائز قرار دی گئی ہے، ایک مظلوم کی ظالم کے خلاف فریاد کی شکل میں اور دوسرے لوگوں کو کسی فریب کاری سے آگاہ کرنے لے لیے.
Question: 87
غیبت اور اتہام میں کیا فرق ہے؟
Answer: 87
87-102غیبت سے مراد کسی شخص کی عدم موجودگی میں اس کی برائی کرنا جو اس میں موجود ہے،اس کے متعلق بہت سضت عید آئی ہوئی ہے.اور ایسے شخص کو مردہ بھائی کا گوشت کھانے کو تشبیہ دیا ہو،
Question: 88
دیانت داری پر کسی قرآنی کا ترجمہ کریں.
Answer: 88
88-102معاشی اور معاشرتی تعلقات کی استواری کے لیے دیانت ایک بنیادی شرط ہے،جس معاشرت سے دیانت داری ختم ہو جائے وہاں کاروباری معاملات سے لے کر گھریلو تعلقات تک ہر جگہ ناقابل اصلاح بگاڑ پیدا ہو جاتا ہے،ایک دوسرے پر سے اعتماد اٹھا جاتا ہے.اسلام اپنے نام لیواؤں کو ان نقصانات سے بچانے کے لیے دیانت داری کی تلقین کرتا ہے،ارشاد باری تعالی ہے
ترجمہ:"بے شک اللہ تم کر فرماتا ہے کہ پہچا دو امانتیں ا مانت والوں کو".
Question: 89
دہشت گردی سے کیا مراد ہے؟
Answer: 89
89-102کسی بھی لسانی سیاسی،یا مذہبی جماعت کا انتہا پسند گروپ حکومت وقت کے خلاف یا پھر اپنے مزاج کے مطابق فیصلے ٹھوسنے یا منوانے کے لیے گشت و خون کرتا ہے جس سے انسانی جانوں کا بے دریغ ضیاع ہو دہشت گردی کہلاتا ہے.
Question: 90
عدل کے بارے میں ایک قرآنی آیت لکھیں.
Answer: 90
90-102 اسلام وہ دین ہے جس نے عدل و انصاف کے معاملے میں بلا امتیاز تمام نسل انسانی کے درمیان مساوات قائم کرنے کا حکم دیا،
ترجمہ :"اے ایمان والو! کھڑے ہو جایا کرو اللہ کے واسطے گواہی دینے کو انصاف ی اور کسی قوم کی دشمنی کے باعث کر ہر گز نہ چھوڑو،عدل کرو یہی بات زیادہ نزدیل ہے تقویٰ سے.
Question: 91
حسد سے متعلق کسی ایک حدیثکا ترجمہ لکھیں،
Answer: 91
91-102ترجمہ:" دیکھو! حسد سے بچوں کیونکہ حسد نیکوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جیسے آگ خشک لکڑی کو".
Question: 92
منافق کی تعریف کریں،
Answer: 92
92-102منافق ایسا شخص ہے جو دل سے اسلام کی صداقت اور حقانیت کا قائل نہ ہو لیکن کی مصلحت کے تحت یا شرارت کی بنا پر اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں اور اسلام کو نقصان پنچاتا ہے.
Question: 93
دہشت گردی کے معاشرے پر دو اثرات لکھیں.
Answer: 93
93-1021.عوام کا ملک میں سیکورٹی کے نظام پر اعتراض اٹھتا پے کیونکہ وہ عدم تحفظ کا شکار ہوتے ہیں
2.ملک میں کوئی بھی کاروبار بھی بہتر انداز میں نہیں پنپ نہیں سکتا کیونکہ اس کے لیے ملکی امن و سکون بہت ضروری ہے
Question: 94
تکبر کے کوئی سے دو نقصانات لکھیں.
Answer: 94
94-102تکبر کے دو نقصانات درج ذیل ہیں
1.متکبرین کا ٹھکانہ جہنم ہے
2.مغرور متکبرین انسان کو حقیر سمجھ کر ظلم و زیادتی کرتا ہے اور گناہوں پر بے باک ہو جاتا ہے،
Question: 95
منافق کی دونشانیاں بیان کریں.
Answer: 95
95-102منافق کی دو نشانیاں درج ذیل ہیں
1.منافق جب بولے گا جھوٹ بولے گا
2.جب وعدہ کرے گا تو خلاف ورزی کرے گا
Question: 96
حسد کا کیا مفہوم ہے؟
Answer: 96
96-102حسد کے لغوی معنی جلنا،کڑھنا کے ہیں،اصطلاح میں حسد سے مراد کسی دوسرے شخص کے فضل و کمالات اور اس کو میسر نعمتوں کو دیکھ کر رنجیدہ ہونا اور دشمنی کی وجہ سے یہ خواہش رکھنا کہ کسی طرح یہ نعمتیں ان سے چھن جائیں.
Question: 97
دہشت گردی کے دو اسباب تحریر کریں.
Answer: 97
97-1021.اگر آپ کی کسی ملک کے ساتھ دشمنی ہے،تو وہ اپنے ملک سے جاسوس بیھج کر دہشت گردی کرواسکتا ہے.
2.اگر کسی ملک میں باہمی مذہبی منافرت اور دشمنی ہے تو باہمی رنجش بھی اس کا باعث بن سکتی ہے ہر ملک کے اندر حالات چونکہ مختلف ہوتے ہین اس لیے اس ملک کے معاملات کے حساب سے گروہی اختلاف جب انتہا کو پہنچ جائیں تو پھربھی دہشت گردی ہو سکتی ہے.
Question: 98
ہم دہشت گردی سے کیسے نجات پاسکتے ہیں؟
Answer: 98
98-102موجودہ دور میں دہشت گردی ایک ایسا خطرناک اور افسوسناک نیٹ ورک ہے جس کے لیے حفظ ماتقدم کے طور پر چند پیشگی احتیاطی انتظامات کرنا ضروری ہے، جن میں چند ایک مندرجہ ذیل ہیں
1.ماحول کیخواتین اور حضرات کو دہشت گردی سے متعلق معلوماتی مکمل آگاہی رکھنی چاہیے یا پھر جہاں لوکل سطح پر اس کی ٹرینگ دی جا رہی ہے وہاں کا وزٹ دونوں کو کرنا چاہیےتا کہ اس کی بنیادی ضرورت سے آگاہ ہو جائیں.
2سرکاری اور پرائیوٹ نشریاتی اداروں پر بھی اس موضوع پر معلوماتی ڈاکو منٹری فلم سے عام الناس کو معلومات فراہم کی جائیں .
Question: 99
کوئی سے چار رذائل اخلاق لکھیں.
Answer: 99
99-1021.جھوٹ
2.غیبت
3.منافقت
4.تکبر
Question: 100
الیس فی جہنم مثقی للمتکبرین کا ترجمہ لکھیں.
Answer: 100
100-102ترجمہ: کیا نہیں دوزخ میں ٹھکانہ نہ غرور کرنے والوں کا.
Question: 101
لوگ دہشت گرد کیوں بنتے ہیں؟
Answer: 101
101-1021.ملک میں معاشی بد حالی ،سیاسی انارکی،بے روزگاری ،مذہبی منافرت ،سیاسی لیڈروں اور مذہبی رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات بھی ان افسوسناک واقعات کی وجوہات بنتے ہیں.
2.ایک بڑی وجہ بین الااقوامی غنڈہ گردی بھی ہے کہ بڑے بڑے سپر پاور ملک دوسرے ممالک اپنی من مانی جارحامہ کاروائیاں کریں تو ترقی پذیر ممالک میں مایوسی اور عدم تحفظ کا احساس ابھرتا ہے جس سے دہشت گردی میں اضافہ ہوتا ہے.
Question: 102
دہشت گردی ختم کرنے کے لیے تعلیمی ادارت کیا کردار کرسکتے ہیں.
Answer: 102
102-102دہشت گردی کا ناسور گا ہے،ہمارے ملک کو کونے کونے میں پھیل رہا ہے کو ملکی معیثت اور سالیمت کے لیے زیر قاتل کی حیثیت رکھتا ہے.
تعلیمی ادارہ کسی بھی ملک کا بڑا موثر فیکڑ ہوتا ہے،جس سے ہر شخص کا کسی نہ کسی طرح تعلق ہوتا ہے،ایسے اداروں میں موثر آگاہی سنڑ یا سیمینار منعقد کیے جائیں جس میں سینئر طالب علموں اور ان کے والدین کو چھٹی والے دن دعوات دی جائے،جس میں دہشت گردی کے منفی اثرات اور اس سے بچاؤ کے طریقے سادہ اور قابل فہم انداز میں بیان کیے جائیں اور جہاں یہ حادثہ ہو جائے اس میں ممکنہ حفاظتی اقدامات جس سے نقصانات کم سے کم ہو سکیں.ان پر سیر حاصل لیکچرز دیے جائیں.