An important facility for 11th class students preparing for short questions islamiat 11th class chapter four of BISE. Get hundreds of questions to prepare and get better marks in 11th islamiat
0
Our database contains a total of 0 questions for islamiat Short Questions. You’ll prepare using this huge databank.
Question: 1
قرآن پاک کے چار صفاتی نام تحریر کریں.
Answer: 1
1-731.حکیم
2.مجید
3.مبارک
4.العزیز
Question: 2
امام مسلم(رح) کا پورا نام لکھیں اور سن وفات لکھیں.
Answer: 2
2-73امام مسلم(رح) کا پورا نام مسلم بن حجاج بن مسلم قثیری اور سن وفات 261 ہجری ہے.
Question: 3
تدوین قرآن کے حوالے سے حضرت عثمان (رض) کی خدمت لکھیں.
Answer: 3
3-73حضرت عثمان (رض) نے اپنے عہد خلافت میں امُ المومنین حضرت حفصہ(رض)سے وہ مصحف جو حضرت عمر(رض) کی وفات کے بعد ان کی تحویل میں آیا تھا ،اسے مبگوا کر اس کی متعدد نقلیں اپنی نگرانی میں تیار کراوائیں اور تمام قلمر خلافت میں اس کے نسضے بھجوادیئے.
Question: 4
قرآن پاک کا اسلوب بیان کریں.
Answer: 4
4-73قرآن پاک کا انداز بیان بے حد دلکش ہے جب یہ پڑھاجاتا ہتے تو ہر کوئی اس کو سننے کے لیے اس کی طرف مائل ہو جاتا ہےاس کلام میں بلا کی تاثیر ہے یہ دل کی گہرائیوں میں اتر جاتا ہے اس جے چھوٹے چھوٹے جملوں میں بے شمار معانی و مطالب پوشیدہ ہیں.اسی خاطر شروع سے تفسیر کرنے والوں نے اس کی تفسیر لکھنے میں عمریں خرش کر ڈالیں اور یہ سلسلہ برابر چلتا جا رہا ہے.
Question: 5
فقہ جعفریہ کی کون سی کتابیں ہیں نام لکھیں.
Answer: 5
5-73الکافی،من لایحضرہ،الاستنصار ،تہذیب الاحکام
Question: 6
تدوین حدیث کا آغاز کب ہوا؟
Answer: 6
6-73تدوین حدیث کا آغاز حضور(ص) کے دور سے ہو گیا تھا، جیسا کہ آپ(ص) نے مختلف قبائل کو تحریری ہدایات لکھواکر دیں.بادشاہوں کے نام قبولیت اسلام کے دعوت نامے لکھوائے.موصول شدہ خطوط کے جوابات لکھوائے،مدینہ منورہ کی مردم شماری کروائی،مختلف قبائل کو امان نامے لکھوا کر دیے. اس سب تاریخی ثبوت ہوتا ہے کہ تدوین حدیث کا آغاز آپ (ص) کے دور میں ہی ہو گیا تھا.
Question: 7
صحاح ستہ سے کیا مراد ہے؟
Answer: 7
7-73احادیث کی چھ صیحح ترین کتابوں کو صحاص ستہ کہتے ہیں.
Question: 8
تقریری حدیث سے کیا مراد ہے؟
Answer: 8
8-73ایسا کام یا بات جو حضور(ص) کے سامنے کسی صحابی(رض) نے کیا ہو یا کہی ہو اور آپ(ص) نے اس کام یا بات کو برقرار رکھا ہو، ایسی حدیثکو تقریری حدیٹ کہتے ہیں.
Question: 9
کتاب قرآن کی دو چیزوں کے نام لکھیے.
Answer: 9
9-731.پتھروں کی سلوں پر
2.کھجور کے پتوں پر
Question: 10
کن دو چیزوں کو مضبوطی تھامے کا حکم دیا گیا ہے.
Answer: 10
10-73قرآن اور سنت رسول اللہ دو چیزوں کو مضبوطی سے تھامے رکھنے کا حکم ہے،پھر پھر گمراہ ہونے سے بچ سکو گے.
Question: 11
صحاح ستہ میں سے کوئی سی دو کتابوں کے نام اور ان کے مولفین کے نام لکھیں،.
Answer: 11
11-731.صیحح بخاری : امام ابو عبداللہ محمد بن اسماعیل بخاری(رح)
2.صیحح مسلم : امام مسلم بن حجاج بن مسلم قثیری(رح)
Question: 12
حدیث کے لغوی اور اصطلاحی معنی کیا ہیں؟
Answer: 12
12-73حدیثکے لغوی معنی بات،گفتگو اور کلام کے ہیں.اصطلاح میں حدیث سے مراد حضور(ص) کے قول فعل اور تقریر کو حدیث کہتے ہیں.
Question: 13
اصول اربعہ سے کیا مراد ہے؟
Answer: 13
13-73اصول اربعہ سے مراد فقہ جعفریہ کی احادیث کے ذخائر کی چار کتب ہیں،جن میں سے دو کتب کے نام درج ذیل ہیں.
1.الکافی
2.تہذیب الاحکام
Question: 14
دوسری صدی ہجری کی تین نامور کتب حدیث کے نام لکھیں.
Answer: 14
14-731.الآ ثار : امام ابو حینفہ(رح)
2.موطا: امام مالک(رح)
3.جامع : امام سفیان ثوری(رح)
Question: 15
امام بخاری کا سن وفات اور پورا نام تحریر کریں.
Answer: 15
15-73امام بخاری(رح): صیحح بخاری کے مولف کا نام امام ابو محمد ابن اسماعیل بخاری(رح) ہے اور سن وفات 256 ہجری ہے.
Question: 16
صیحح مسلم اور جامع ترمذی کے مصنفین کے نام لکھیں.
Answer: 16
16-73صیحح مسلم کے مصنف : امام مسلم بن حجاج بن مسلم قثیری
جامع ترمذی کے مصنف: امام ابو عیسیٰ محمد بن عیسٰی الترمذی
Question: 17
صحاح ستہ میں سےصرف دو کتابوں کا تعارف لکھئے.
Answer: 17
17-731.صیحح بخاری احادیث کی پہلے نمبر پر سب سے زیادہ مشہور کتاب ہے جس کے مولف امام ابو عبداللہ محمد ابن اسماعیل بخاری ہیں.
2.احادیث کی کتابوب میں صیحح مسلم دوسرے نمبر پر زیادہ مشہور کتاب ہے.
Question: 18
ترتیب توقیدی سے کیا مراد ہے؟
Answer: 18
18-73قرآن مجید کی موجودہ ترتیب توقیفی ہے یعنی خود حضرت محمد(ص) نے حکم الیٰ کے مطابق اس کی ترتیب کا اہتمام فرمایا ہے جب کوئی سورت نازل ہوئی تو آپ(ص) خود کاتبان وحی سے فرمایا کرتے تھے کہ اس سورت کو فلاں فلاں سورت کے شروع یا آخر میں درج کرو،
Question: 19
امام ابن ماجہ کا پورا نام اور سن وفات لکھیں.
Answer: 19
19-73امام ابن ماجہ کا پورا نام امام ابو عباللہ ،محمد بن یزید ابن ماجہ القزدینی اور وفات 273 ہجری ہے.
Question: 20
حدیث کی اہمیت کے بارے میں ایک قرآںی آیت کا ترجمہ لکھیں.
Answer: 20
20-73ترجمہ: جو تم کو رسول(ص) دیں سو لے لو اور حکم پر چلو رسول(ص) کے.
Question: 21
اسماء الرجال کی وضاحت کریں.
Answer: 21
21-73اسماء الرجال سے مراد حدیث کی روایت کرنے والوں کے متعلق جاننا،کہ یہ روایت کس راوی سے مروی ہے اس کا کیا مرتبہ و مقام ہے ایسا عمل اسماء الرجال کہلاتا ہے.
Question: 22
حدیث کی دو اقسام لکھیں.
Answer: 22
22-73حدیث کی دو اقسام درج ذیل ہیں
1.حدیث قولی
2.حدیث فعلی
Question: 23
صیحین کے مولفین کے نام تحریر کریں.
Answer: 23
23-731.صیحح بخاری: امام عبداللہ محمد بن اسمعٰیل بخاری(رح)
2.صیحح مسلم: امام مسلم بن حجاج بن مسلم قثیری(رح)
Question: 24
امام ترمذی کا پورا نام اور سن وفات لکھیں.
Answer: 24
24-73امام ترمذی کا پورا نام امام ابو عیسی الترمذی ہے اور سن وفات 279 ہجری ہے،
Question: 25
حجتہ الوداع سے کیا مراد ہے؟
Answer: 25
25-73حضور(ص) نے دس ہجری میں آخری حج ادا کیا ،اس آخری حج کے دوران میدان عرفات میں ایک خطبہ ارشاد فرمایا جو نہایت ضروری احکام اور نصیحتوں پر مشتمل ہے.آپ(ص) کا یہ خطبہ حجتہ الوداع کہلاتا ہے.
Question: 26
قرآن پاک کو کیسے سننے کا حکم دیا گیا ہے؟
Answer: 26
26-73مومن کا دل تلاوت قرآن پاک کے وقت جہاں کانپ اٹھتا ہے اس کے ساتھ اس کے دل میں سکون کی کیفیت بھی طاری ہوجاتی ہے،گویا بدن اور دل نرم پڑنے کا مطلب ہی سکون کا حاصل ہوجانا ہے جو رحمت الہی کے نزول کا نتیجہ ہے،کیونکہ قرآن و حدیث سے ثابت ہے کہ قرآن کے وقت سکون و رحمت کا نزول ہوتا ہے ، اس لیے اس وقت رحمت الہی کا امیدوار بننے کے لیے قرآن مجید کو توجہ اور خاموشی سے سننے کا حکم ہے.
Question: 27
قرآن پاک کا انداز بیان کیسا ہے؟
Answer: 27
27-73قرآن پاک کا انداز بیان پیار اور دل کش ہے،جو سامعین کو اپنی طرف مائل کرتا ہے اس میں بلا کی تاثیر ہے جو سننے والے کے دل میں اترتی ہے اس کے چھوٹے چھوٹے جملوں میں بے شمار معانی و مطالب پوشیدہ ہوتے ہیں،یہ تمام انسانوں کو براہ راست خطاب کرتا ہے.
Question: 28
قرآن مجید کی چار خصوصیات لکھیں.
Answer: 28
28-731.قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ اللہ نے خود لیا
2.قران مجید ہر قسم کے اختلاف و تضاد سے پاک کتاب ہے.
3. قرآن پاک کےہر حرف 10 نیکیاں ملتی ہیں.
4.دنیاوی کتابوں کی طرح اس کا بار بار ایک بلکہ ہزار بار پڑھنے سے اکتاہٹ نہیں ہوتی
Question: 29
قرآن کریم کی سب سے بڑی اور چھوٹی سورۃ کے نام لکھیں.
Answer: 29
29-73قرآن کریم کی سب سے بڑی سورۃ البقرہ ہے اور سب سے چھوٹی سورۃ الکوثر ہے.
Question: 30
چار کاتبین وحی کے نام لکھیں.
Answer: 30
30-731.حضرت ابوبکر(رض)
2.حضرت عمر فاروق(رض)
3.حضرت عثمان غنی(رض)
4.حضرت علی (رض)
Question: 31
مکی صورتوں کی دو خصوصیات لکھیں.
Answer: 31
31-731.مکی صورتیں چھوٹی ہیں
2.ان سورتوں میں توحید رسالت اور آخرت کے مضامیں بیان ہوئے ہیں.
Question: 32
چار کاتبین وحی کے نام لکھیں.
Answer: 32
32-731.حضرت ابوبکر(رض)
2.حضرت عمر فاروق(رض)
3.حضرت عثمان غنی(رض)
4.حضرت علی (رض)
Question: 33
پہلی نزول وحی کا واقعہ تحریر کریں،.
Answer: 33
33-73حضور(ص) عبادت الہی کے لیے گار حرام میں تشریف لے جاتے تھے،جب آپ(ص) کی عمر چالیس برس ہوئی تو جبرائیل امین غار حرا میں تشریف لائے اور کہا پڑھ آپ(ص) نے فرمایا میں پڑھا لکھا نہیں. تین بار یہی سوال و جواب ہوتا رہا اور چوتھی بار جبرائیل امین نے آپ(ص) کو پکڑ کر دبایا اور چھوڑ کر سورۃ العلق کی پہلی پانچ آیتیں پڑھی اس طرح وحی کا نزول ہوا.
Question: 34
آپ(ص) نے خطبہ حجتہ الوداع کب اور کہاں دیا؟
Answer: 34
34-73آپ(ص) نے خطبہ حجتہ الوداع 10 ہجری کو میدان عرفات میں ارشاد فرمایا.
Question: 35
قرآن کریم کی حفاظت کے بارے میں ایک آیت کا ترجمہ لکھیں.
Answer: 35
35-73ترجمہ:" ہم نے خود اتاری ہے یہ نصیحت اور ہم خود اس کے نگہبان ہیں".
Question: 36
قرآن کریم کا دیگر الہامی کتابوں سے موازنہ کریں.
Answer: 36
36-73قرآن کریم کی حفاظت کا ذمہ اللہ نے خود لیا ہے یعنی اس کتاب کو قطع و برید اور تحریف سے ہمیشہ کے لیے محفوظ کر دیا گیا،بر خلاف دوسری آسمانی کتابوں کے کہ وہ تحریف کے عمل سے نہیں بچ سکتیں اس طرح پہلی آسمانی کتابوں میں سے کچھ باتیں صرف اخلاقی تعلیمات پر مشتمل تھیں بعض صرف مناجات اور دعاؤں کا مجموعہ تھیں،مگر قرآن مجید ایک ایسی کتاب ہے جس میں ہر پہلو پر روشنی ڈالی گئی ہے.
Question: 37
حضرت عمر (رض) کو قرآن نے کیسے بدلا؟
Answer: 37
37-73حضرت عمر(رض) کی زندگی کا مطالعہ کریں تو پتہ چلتا ہے کہ اس کتاب ہدایت کا اثر تھا جس نے حضرت عمر(رض) کی زندگی کو یکسر بدل دیا،وہ حضرت عمر(رض) جو اپنے باپ خطاب کی بکریاں چراتے تھے بکریاں ان کے قابو میں نہ آتی تھیں تو ان کا باپ انکو جھڑکتا تھا اور پھر یہ وہی عمر(رض) ہیں جو اسلام قبول کرنے کے بعد تمام عالم کو اپنی عظمت و صلاحیت سے متحیر کر دیتے ہیں اور قیصر و کسری
کو تاج و تخت سے محروم کر دیتے ہیں.اور ان کے مدمقابل ایک ایسی سلطنت کی بنیاد ڈالتے ہیں کو دونوں حکومتوں پر حاوی ہے.
Question: 38
استاد کے دو حقوق لکھیں.
Answer: 38
38-731.طلباء پر لازم ہے کہ استاد کا احترام کریں.
2.سربراہان ادارہ پر لازم ہے کہ استاد کے وظیفے کا معقول انتظام کریں.جس سے اسے معاشی بے فکری ہو اور وہ بہتر طریقے سے فرائض تدریس سر انجام دے سکے.
Question: 39
قرآن مجید کی دو خوبیاں لکھیں.
Answer: 39
39-731.اس کتاب نے ان افراد اور اقوام کی کامیابی کی ضمانت دی ہے جو سچے دل سے اس پر ایمان لاتے ہیں اور اس کے احکام پر عمل کرتے ہیں
2.قرآن مجید ایک سچی کتاب ہے اس کی دعوت اور پیغام بھی سچائی سے بھر پور ہے اس کے دلائل نہایت مضبوط اور مستحکم ہیں.
Question: 40
مسلمانوں نے مسیلمہ بن کذاب کے خلاف جنگ کیوں کی؟
Answer: 40
40-73حضرت ابوبکر(رض) کے دور خلافت میں مسیلمہ بن کذاب نے نبوت کا جھوٹا دعوی کیا تو مسلمانوں کی جنگ مسیلمہ بن کذاب کے ساتھ ہوئی چنانچہ اس کی سرکوبی کے لیے آپ(رض) نے ایک لشکر بھیجا جس میں اکثر حفاظ قرآن بھی تھے اس جنگ میں بہتر حفاظ قرآن شہید ہوئے.
Question: 41
مدنی سورتوں کی دو خصوصیات لکھیں،
Answer: 41
41-731.تجارت میں لین دین کے احکامات
2.جہاد کی فرضیت کا حکم
3.اللہ کی راہ پر خرچ کرنے کی فصیلت
4.عدل و احسان کا حکم
Question: 42
"اِنَما َ بُعُثُ مُعًلًماً" کا ترجمہ لکھیں.
Answer: 42
42-73ترجمہ: "بے شک مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا ہے".
Question: 43
علم کے بارے میںرسول (ص) کے دو ارشادات تحریر کریں.
Answer: 43
43-731.علماء انبیاء کے وارث ہوتے ہیں.
2.علم کی جستجو ہر مسلمان پر فرض ہے.
Question: 44
علم سے متعلق کسی حدیث کا ترجمہ لکھیں.
Answer: 44
44-73ترجمہ :"علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد عورت پر فرض ہے".
Question: 45
حضرت عمر(رض) نے قرآن کی فضلیت کے بارے میں کیا ارشاد فرمایا؟
Answer: 45
45-73آپ(ص) نے ارشاد فرمایاٌ :اللہ تعالی اس کتاب کے ذریعے کتنی ہی قوموں کو بلندی بخشے گا اور کتنوں کو پست کرےگا.
Question: 46
مفید علم کے فوائد بیان کریں.
Answer: 46
46-73مفید رعلم کے بہت سارے فوائد ہیں.اس سے ایک خاص قسم کا انسان تیار ہوتا ہے جو دنیا اور آخرت دونوں جگہوں پر کامیاب ہوتا ہے.اس علم سے رضائے الہیٰ کا حصول،ایمانداری،وسعت نظر،اچھا اخلاق اور تعمیری ومثبت رویہ اختیار کرنے جیسی اعلیٰ صفات پیدا ہوتی ہیں.
Question: 47
پہلی وحی کی آیات کا ترجمہ لکھیں،
Answer: 47
47-73ترجمہ :" پڑھ اپنے رب کے نام سے جو سب کا بنانے والا ہے بنایا آدمی کو جمے ہوئے لہو سے پڑھ اور تیرا رب بڑا کریم ہے جس نے علم سکھایا قلم سے".
Question: 48
علم سے کیا مراد ہے؟
Answer: 48
48-73علم عربی زبان کا لفظ ہے جس کے لغوی معنی واقف ہونا ،جاننا،سمجھنا وغیرہ کے ہیں.اصطلاح میں انسان کو جومعلومات حواس خمسہ سے حاصل ہوتی ہے اس کو علم کہتے ہیں.
Question: 49
قرآن کی تاثیر پر نوٹ لکھیں.
Answer: 49
49-73قرآن مجید چونکہ کلام الہی ہے اس لیے اس میں پڑھنے والوں کے لیے بلک کی تاثیر رکھ دی گئی ہے ،اس تاثیر کا انداز قرآن مجید کی اس آیت سے ہوتا ہے:
ترجمہ:" اگر ہم اتارتے یہ قرآن ایک پہاڑ پر تو دیکھ لیتا کہ وہ دب جاتا اللہ کے ڈر سے ".
یہ اسی تاثیر کا سبب ہے کہ ایک مومن اس کی تلاوت کے دوران ایک عجیب کیفیت اپنے دل میں محسوس کرتا ہے یہی دراصل ایمانی کیفیت ہے جو تعلق با اللہ میں استواری اور قرآنی تعلیمات کو اپنے اندز جذب کرنے کا باعث بنتی ہے.
Question: 50
اسلامی تعلیمات کی رو سے طبی علم کی کیا اہمیت ہے؟
Answer: 50
50-73اسلامی تعلیمات کی رو سے طبی علم کی بہت زیادہ اہمیت ہے.قرآن مجید میں ارشاد ہے "جو کچھ زمینمیں ہے وہ سب اللہ نے انسان کے لئے پیدا کیا ہے".
Question: 51
چارلائنوں پر مبنی قرآن کے انداز بیان پر نوٹ لکھیں.
Answer: 51
51-73اس کتاب کی خوبیوں کا کوئی اندازہ نہیں کر سکتا،اس کے مضامین و مطالب کی کوئی حد نہیں ،کوئی شخص بھی جس کے دل میں ہدایت کی سچی تڑپ ہو اور وہ اپنے فہم کے مطابق اس سے فائدہ اٹھا سکتا .
Question: 52
قرآن مجیدکی پہلی وحی کہاں نازل ہوئیں؟
Answer: 52
52-73حضرت محمد(ص) جب 40 سال کے ہوئے تو آپ(ص) عبادت کی خاطر غار حرا میں تشریف لے جاتے تھے،قرآن مجید کی پہلی وحی غار حرامیں ہی نازل ہوئی.
Question: 53
علم کی دو اقسام بیان کریں.
Answer: 53
53-73علم کی دو اقسام درج ذیل ہیں.
1.دین کا علم
2.طب کا علم
Question: 54
قرآن کریم کے چار نام تحریر کریں.
Answer: 54
54-731.الکتاب
2.الفرقان
3.نور
4.شفاء
Question: 55
ترجمہ لکھیئے."اَلُعِلُمُ وَرَثٰۃ اَلاَ انُبیاءِ"
Answer: 55
55-73ترجمہ: "علم انبیاء(ع) کی وراثت ہے".
Question: 56
مسیلمہ کذاب کون تھا؟
Answer: 56
56-73مسیلمہ کذاب نے نبوت کا جھوٹا دعوی کیا تھا،حضرت ابوبکر نے اس کی سرکوبی کے لیے ایک لشکر بھیجا جس میں اکثر حفاظ قرآن بھی تھے.
Question: 57
استاد کا مرتبہ بہت اونچا ہے وضاحت کریں.
Answer: 57
57-73استاد کے اونچے مرتبے سے مراد ہے کہ :
1.معاشرہ استاد کو معاشی طور پر خوشحال اور فکر معاش سے آزاد بنانے کی پوری کوشش کرے تاکہ وہ اپنا تمام تر وقت تعلیم و تدریس میں صرف کریں.
2.معاشرے میں اس کا سب سے زیادہ احترام ہو،اور استاد کا دل سے احترام کریں اور اس کی ہدایات پر پر مکمل عمل کرنے کی کوشش کریں.
Question: 58
تعلیم نسواں کا کیا حکم ہے؟
Answer: 58
58-73اسلامی تعلیم میں خواتین کی تعلیم پر بہت زور دیا گیا ہے کیونکہ ایک مرد کی تعلیم و تربیت ایک فرد تک محدود رہتی ہے جبکہ ایک عورت کی تعلیم ایک خاندان کی تعلیم کے ہم معنی ہے.بچوں کی تربیت کا پہلا ادراہ گھر ہوتا ہے،
Question: 59
عہد صدیقی میں تدوین قرآن کی ضرورت کیوں پیش آئی؟
Answer: 59
59-73عہد صدیقی میں تدوین قرآن کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ مسیلمہ کذاب کے خلاف جنگ میں بیشتر حفاظ قرآن شہید ہوگئے اگرچہ مسلمانوں کو فتح ہوئی تاہم مرکز خلافت میں اس خطرہ کے پیش نظر کہ کہیں حفاظ قرآن شہید نہ جانے سے قرآن میجد ضائع نہ ہوجائیں حضرت ابو بکرصدیق(رض) نے قرآن مجید کی تدوین کا کام شروع کروادیا.
Question: 60
نفع بخش علم سے کیا مراد ہے؟
Answer: 60
60-73نفع بخش علم سے مراد ایسا علم ہے جو انسان کی دنیاوی زندگی اورآخرت کے لئے فائدہ مند ہو،دین کا علم یقیناِ نفع بخش علم ہے.اس پر عمل کرنے سے دین اور دنیا کی ترقیاں اور بھلائیاں حاصل ہوتی ہیں.
Question: 61
علماء انبیا(ع) کے ورثاء ہیں وضاحت کریں.
Answer: 61
61-73????? :"????? ?????? ?? ???? ???.".
?? ???? ????? ?? ????? ??? ????? ????? ???? ??? ???? ??????? ?? ??? ??? ????(?) ?? ?? ?? ??? ?? ??? ?????? ?? ????? ??? ????? ?? ?? ?? ??? ????? ??????? ??? ???? ??? ???? ??? ?? ??? ????? ??? ???????? ?? ?????? ????? ????.
Question: 62
استاد کے دو فرائض لکھیں.
Answer: 62
62-731.طلبہ کو سوال کرنے اور پوچھنے کا موقع دے.
2.طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا خیال رکھے،ان کے ساتھ کامل شفقت اور همدردی والا رویہ اختیار کرے.
Question: 63
حدیث(ص) کی روشنی میں مسجد کی عظمت بیان کریں.
Answer: 63
63-731.مسجدیں آخرت کے باغات ہیں.
2.مسجدیں جنت کا باغات ہیں.
3.مسجدیں اللہ کے گھر ہیں.
Question: 64
اسلام سے قبل تعلیم کی کیا اہمیت تھی؟
Answer: 64
64-73ظہور اسلام سے قبل عربوں کا ذوق و شوق تو کجا شرفاء میں لکھنے پڑھنے کو عیب سمجھا جاتا ہے.پڑھے لکھے آدمی خال خال نظر آتے تھے.اسلام آیا تو مسلمان کا ایک ایک گھر تفسیر و حدیث اور فقہ کا دارلعلوم بن گیا.
Question: 65
مسجدیں دنیا کی بہترین جگہ ہیں وضاحت کریں.
Answer: 65
65-73مسجدیں دنیا کی بہترین جگہ ہیں،حدیث نبوی(ص)ہے."دنیا کے بدترین مقامات بازار اور بہترین جگہ مساجد ہیں"اس کے لئے بدترین مقامات پر کم ازکم باار مجبوری جانا چاہئے اور بہترین مقام یعنی مسجد میں زیادہ سے زیادہ جانا چاہئے،
Question: 66
وضاحت کریں مسجد ایک عظیم تربیت گاہ ہے.
Answer: 66
66-73اللہ نے مسجد کو اپنا گھر قرار دیا ہے،مسجد اسلامی روحانی مرکز ہے.اس وجہ سے اس میں آنے والوں کو مذہب یا مسلک کی بنیاد پر روکنا ظلم ہے.اس میں خالص ،کتاب و سنت کی اسلامی اور دینی تعلیم کے علاوہ کسی بھی گروہی،فرقہ وارانہ اور سیاست پر مبنی کوئی بحث اوت تمحیث ست اجتناب کرکہ ہی سب مسلمانوں کے لئے ایک بہترین اور عظیم تربیت گاہ بن سکتی ہے.
Question: 67
"اِنًُمَا بُعُث مُعَلِمَا" کا ترجمہ لکھیں.
Answer: 67
67-73ترجمہ : "بے شک مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا ہے".
Question: 68
مسجد و مکتب کا مفہوم تحریر کریں.
Answer: 68
68-73مسجدعربی کا لفظ ہے.یہ اسم ظرف مکان ہے.اس کے معنی سجدہ گاہ کے ہیں.اصطلاحی طور پر مسجد اس جگہ کو کہتے ہیں جومسلمانوں نے نماز کے لئے مخصوص کر رکھی ہو،خواہ یہ عارضی طور پر ہو یا مستقل طور پر.
Question: 69
ایک اچھے استاد کی چار خوبیاں بیان کریں.
Answer: 69
69-73اچھے استاد کی چار خوبیاں درج ذیل ہیں.
1.طلباء کا دل سے خیر خواہ ہونا.
2.ہر طالب علم کی صلاحیت سے واقف ہونا.
3.طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کرنا.
4.طلباء کوحق سوالات اور اپنی استطاعت کے مطابق ہر سوال کو جواب دینا اور انکو مطمئن کرنا.
Question: 70
اسلامی نقطہ نظر سےتعلیم کے مقاصد لکھئے.
Answer: 70
70-731.رضائے الہی کا حصول
2.علم کی اشاعت
3.تعمیر سیرت
4.نصب العین کا تعین
5.وحدت دین و دنیا
6.جسمانی تربیت
Question: 71
اصحاب صفہ پر نوٹ لکھیں.
Answer: 71
71-73جس طرح مکہ میں دارارقم کے نام ست صحابہ کرام(رض) کی تعلیم اور تزکیہ نفس کے لئے جگہ مختص کی گئی تھی.اسی طرح مدینہ طیبہ میں اصحاب صفہ کے نام سےتعلیم و تربیت کی خاطر مسجد نبوی میں ایک مقام مختص کر دیا گیا تھا جہاں مسلمانوں کی دینی رہنمائی کے لئے اہتمام کیا جاتا تھا.
Question: 72
اسلامی تعلیم کی دو خصوصیات لکھیں.
Answer: 72
72-731.رضائے الہی کا حصول
2.لوگوں کی سیرت و کردار کی تعمیر تاکہ وہ اچھے اعمال کریں جن کے ذریعےان کے اچھے نظریات کا مظاہرہ ہو سکے.
Question: 73
علم کی معاشرتی اہمیت بیان کریں.
Answer: 73
73-73علم کے بغیر انسانی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا اور اسی طرح اپنی جگہ پر قائم بھی نہیں رہ سکتا اس لئے نبی کریم(ص) نے اس معاشرے میں اس دور کے لحاظ سے علم کو تیزی سے پھیلایا،اس سے وہ معاشرہ جو جاہلیت کا مرقع تھا،علم و تہذیب کا گہوارہ بن گیا.