An important facility for 11th class students preparing for short questions islamiat 11th class chapter three of BISE. Get hundreds of questions to prepare and get better marks in 11th islamiat
0
Our database contains a total of 0 questions for islamiat Short Questions. You’ll prepare using this huge databank.
Question: 1
رحمت العالمین سے کیا مراد ہے؟
Answer: 1
1-42ترجمہ: "ہم نے آپ(ص) کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے".
قرآن کریم کے ارشاد کے مطابق آپ(ص) تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے ہیں،آپ(ص) کی پاکیزگی مکی اور مدنی زندگی اس بات کی گواہ ہے کہ آپ(ص)
اپنوں،غیروں ،مسلمانوں ،غیر مسلمانوں بچوں،بوڑھوں ملازموں ہر ایک کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے.
Question: 2
ماں کی عظمت کے بارے میں فرمان رسول(ص) کا ترجمہ لکھیں.
Answer: 2
2-42ترجمہ:جنت ماں کے قدموں تلے ہے
Question: 3
اسلام میں سب سے پہلے اور سب سے آخری غزوہ کا نام کیاتھا؟
Answer: 3
3-42اسلام میں سب سے پہلےغزوہ کا نام غزوہ احد اور آخری غزوہ کا نام غزوہ تبوک تھا.
Question: 4
نبی کریم(ص) نے قبیلہ دوس کے لیے کیا دعا فرمائی؟
Answer: 4
4-42آپ(ص) نے قبیلہ دوس کے لیے دعا فرمائی
ترجمہ:" اے اللہ ! قبیلہ دوس کو ہدایت دے اور ان کو دائرہ اسلام میں لا".
Question: 5
نبی کریم(ص) کی بچوں پر رحمت پر مختصر نوٹ لکھیں.
Answer: 5
5-42حضرت محمد(ص) بچوں پر نہایت شفقت فرماتے تھے،جب آپ(ص) کا گذر بچوب کے پاس سے ہوتا تو آپ(ص) انہیں سلام کرتے اور رک کر پیار کرتے،ایک روز آپ(ص) حضرت حسن بن علی(رض) کو پیارکر رہے تھے کہ حضرت اقرع بن حابس تمیسی(رض) جو آپ(ص) کے پاس موجود تھے کہنےلگے یتیموں اور غریبوں کے لیے حضور(ص) کی ذات گرامی سراپا رحمت ہے.آپ(ص) سے پہلے یتیموں اور بیواؤں کا کوئی والی نہیں تھا،آپ(ص) نے یتیموں کی نگہدشت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی کو ملا کر فرمایا،
ترجمہ:"میں اور یتیم کی نگہداشت کرنے والا بہشت میں یوں ساتھ ساتھ ہوں گے"."میرے دس لڑکے ہیں میں نے کبی کسی کو پیار نہیں کیا"،آپ(ص) نے فرمایا
ترجمہ :" جو شخص چھوٹوں پر رحم نہیں کرتا وہ ہم میں سے نہیں".
Question: 6
کس غزوہ میں حضور(ص) کے دندان مبارک شہید ہوئے؟
Answer: 6
6-42غزوہ احد میں حضور(ص) کے دندان مبارک شہید ہوئے،اور حضور اقدس(ص) کا چہرہ اقدس خون سے تر تھا مگر مخالفین اسلام کے لیے آپ(ص) کی زبان مبارک پر دعائیہ کلمات جاری تھے.
Question: 7
آپ(ص) کی یتیموں پر شفقت کی ایک مثال لکھئے.
Answer: 7
7-42یتیموں اور غریبوں کے لیے حضور(ص) کی ذات گرامی سراپا رحمت ہے.آپ(ص) سے پہلے یتیموں اور بیواؤں کا کوئی والی نہیں تھا،آپ(ص) نے یتیموں کی نگہدشت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی کو ملا کر فرمایا،
ترجمہ:"میں اور یتیم کی نگہداشت کرنے والا بہشت میں یوں ساتھ ساتھ ہوں گے".
Question: 8
حضور(ص) کی عورتوں پر شفقت مختصرا بیان کریں.
Answer: 8
8-42اسلام سے قبل معاشرے میں عورتوں کی کوئی عزت نہ تھی ،وہ ظلم و ستم کا شکار تھی،حضرت محمد(ص) نے انہیں عزت و احترام بخشا اور ان کے حقوق و فرائض کا تعین کردیا اور ان کو ماں بیٹی اور بیوی تین حیثیتوں سے عزت عطا کی،
Question: 9
اسوہ حسنہ کے بارے میں ایک آیت کریمہ کا ترجمہ لکھیں.
Answer: 9
9-42ترجمہ:تحقیق تمہارے لہے رسول(ص) کی زندگی بہترین نمونہ ہے.
Question: 10
اسلام کے قبل عورتوں کی کیا حالت تھی؟
Answer: 10
10-42اسلام سےقبل معاشرے میں عورتوں کی کوئی اہمیت نہ تھی،وہ ظلم و ستم کا شکار تھیں،حضرت محمد(ص) نے انہیں عزت و احترام بخشا اور ان کے حقوق و فرائض کا تعین کیا اور ان کو ماں بیٹی اور بیوی تینوں حیثیتوں سے عزت عطا کی.
Question: 11
آپ(ص) کے کے لیے رحمت تھے دو سطروں میں لکھیں.
Answer: 11
11-42حضرت محمد(ص) تمام جہانوں کے لیے رحمت تھے ،آپ(ص) کی رحمت عام تھی اور آپ(ص) کی رحمت عورتوں ،یتیموں بچوں،بوڑھوں ،بیواؤں غلاموں حتی کہ جانوروں اورکافر کو بھی شامل تھی.
Question: 12
مسواک کے بارے میں آپ(ص) کا کیا ارشاد ہے؟
Answer: 12
12-42مسواک کے بارے میں آپ(ص) نے ارشاد فرمایا
"اگر امت کو دشواری نہ ہوتی تو انہیں ہر نماز سے پہلے مسواک کرنے کا حکم دیتا ہے."
Question: 13
دو غلام صحابہ اکرام(رض) کے نام تحریر کریں.
Answer: 13
13-421.حضرت زیب بن ثابت(رض)
2.حضرت سلمان بن فارسی(رض)
Question: 14
مواخات سے کیا مرادہے؟
Answer: 14
14-42رسول(ص) جب ہجرت فرما کر مکہ سے مدینہ تشریف لے گئےتو آپ(ص) نے مہاجرین مکہ اور انصار مدینہ کے درمیان مواخاۃ قائم کر دیا، ہر مہاجر کو کسی انصاری کا دینی بھائی بنا دی اور اس طرح اخوت و محبت کا ایسا رشتہ قائم فرمادیا جس کی مثال تاریخ عالم میں نہیں ملتی.
Question: 15
رشتہ مواخات کا انصار مدینہ پر کیا اثر ہوا؟
Answer: 15
15-42رشتہ مواخات کے تحت رسول(ص) نے ہر مہاجرین کو کسی انصاری کا دینی بھائی بنا دیا اور اس طرح محبت کا ایسا رشتہ قائم فرما دیا جس کی مثال تاریخ عالم میں نہیں ملتی،انصار کا یہ حال تھا کہ وہ اپنے مکانات ،باغات اور کھیت آدھے آدھے بانٹ کر برضا و رغبت اپنے دینی بھائیوں کو دے رہے تھے.
Question: 16
نماز مساوات کا مظہر کیسے ہے؟
Answer: 16
16-42نماز باجماعت سے اور بطور جمعہ اور عیدین کی نمازوں سے مسلمانوں میں اجتماعیت کا شعور پیدا ہوتا ہے.جب مسلمان رنگ نسل علاقے اور طبقے کے امتیازات سے بے نیاز ہو کر شانے سے شانہ ملا کر ایک امام کے پیچھے کھڑے ہوتے ہیں تو اس سے ان کے درمیان فکری وحدت کے ساتھ ساتھ عملی مساوات کا احساس بھی ہوتا ہے.
Question: 17
رحم کے بارے میں حدیث نبوی (ص) کا ترجمہ لکھیں.
Answer: 17
17-42ترجمہ :"جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا".
Question: 18
اخوت پر کسی ایک قرآنی آیت کا ترجمہ لکھیں،.
Answer: 18
18-42ترجمہ: اور یاد کرو احسان اللہ کا اپنے اوپر جب کہ تھے تم آپس میں دشمن،پھر الفت دی تمہارے دلوں میں،اب ہو گئے اس کے فضل سے بھائی.
Question: 19
عرب میں لوگ اپنے بچوں کو قتل کیوں کرتے تھے؟
Answer: 19
19-42عرب کے لوگ بھوک اور افلاس کی وجہ سے اپنی اولاد کو قتل اور لڑکیوں کو زندہ دفن کر دیتے تھے.آپ(ص) نے اس رسم کو ختم کرایا اور لڑکیوں کو گھر والوں کے لیے باعث رحمت قرار دیا.
Question: 20
یتیموں کی نگہداشت کے بارے میں ایک حدیث نبوی (ص) کا ترجمہ لکھیں
Answer: 20
20-42ترجمہ:"میں اور یتیم کی نگہداشت کرنے والا جنت میں یوں ساتھ ساتھ ہونگے".
Question: 21
مساوات کے بارے میں آپ(ص) کا کوئی واقعہ لکھیں.
Answer: 21
21-42آپ(ص) نے اپنی پھوپھی زاد بہن حضرت زینب کی شادی اپنے آزاد کردہ غلام حضرت زید بن حارثہ(رض) سے کر دی جس کی وجہ سے آپ(ص) نے مساوات کا عملی مظاہرپ فرمایا.
Question: 22
رسول(ص) نے مساوات کا عملی مظاہرہ کیسے کیا؟
Answer: 22
22-42مساوات کا عملی مظاہرہ اس سے بڑھ کر کیا ہو سکتا ہے کہ آپ(ص) نےاپنی پھوپھی زاد بہن حضرت زینب (رض) کی شادی اپنے آزاد کر دہ غلام سے کرادی.
Question: 23
اخوت سے کیا مراد ہے؟
Answer: 23
23-42اخوت کا لفظ اخ سے نکلا ہے. جس کے لغوی معنی بھائی اور ساتھی کے ہیں. اور اخوت کے لفظی معنی بھائی چارہ اور بھائی بندی کے ہیں.اصطلاح میں اخوت مسلمانوں کے اس تعلق اور بھائی چارے کا نام ہے جو امت مسلمہ کارکن بننے کے بعد اس کے افراد میں قائم ہوتا ہے جو ملک نسل ،رنگ یا خاندان جیسی قید سے بالا تر ہوتا ہے اور تمام دنیا کے مسلمان اس رشتہ اخوت سے منسلک ہوتے ہیں.
Question: 24
عفودرگزرپر مختصر نوٹ لکھیں؟
Answer: 24
24-42عفودرگزر ایک بہترین اخلاقی صفت ہے ،اس سے دوستوں اور عزیزوں میں محبت بڑھتی ہے اور دشمنوں کی عداوت دور ہو جاتی ہے قرآن مجید میں مختلف مقامات میں اس کی تاکید کی گئی ہے اللہ نے مومنوں کی جن صفات کو پسندیدہ قرار دیا ان میں عفودر گزر بھی شامل ہے.
Question: 25
مواخات سے کیا مرادہے؟
Answer: 25
25-42رسول(ص) جب ہجرت فرما کر مکہ سے مدینہ تشریف لے گئےتو آپ(ص) نے مہاجرین مکہ اور انصار مدینہ کے درمیان مواخاۃ قائم کر دیا، ہر مہاجر کو کسی انصاری کا دینی بھائی بنا دی اور اس طرح اخوت و محبت کا ایسا رشتہ قائم فرمادیا جس کی مثال تاریخ عالم میں نہیں ملتی.
Question: 26
ابو لہب اور اس کی بیوی رسول(ص) کو کیسے ستاتی تھی؟
Answer: 26
26-42ابو لہب حضور(ص) کا چچا تھا.لیکن جب آپ(ص) نے دین کی تبلیغ شروع کی تع وہ اور اس کی بیوی دونوں آپ(ص) کے دشمن ہو گئے،ابو لہب نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ "لوگو!(معاذاللہ) یہ دیوانہ ہے اس کی باتوں پر کان نہ دھرو".اس کی بیوری رسول(ص) کے راستے میں کانٹے بچھاتی تھی، کئی مرتبہ آپ(ص) کے تلوے لہو لہان ہو گئے مگر آپ نے صبرو استقلال کے ساتھ ہر تکلیف کر برداشت کیا.
Question: 27
طائف کے سرداروں نے آپ(ص) کے ساتھ کیا سلوک کیا؟
Answer: 27
27-42حضرت محمد (ص) نے قریش کی سخت مخالفت کو دیکھ کر وادی طائف کا قصد کیا تاکہ وہاں کے رہنے والوں کو دین اسلام کی دعوت دیں،طائف کے سرداروں نے حضرت محمد(ص) کی دعوت پر لبیک کہنے کی بجائے آپ(ص) سے نہایت غیر مہذب اور ناشائستہ برتاؤ کیا،آپ(ص) پر اتنے پتھر برسائے کے آپ(ص) کا جسم مبارک لہو لہان ہوگیا.حتی کہ جوتے بھی خون سے بھر گئے،
Question: 28
ذکر کی کوئی دو اقسام لکھیں.
Answer: 28
28-42ذکر کی دو اقسام درج ذیل ہیں.
1.قولی ذکر : زبان سے اللہ کو یاد کرنا
2.قلبی ذکر : دل میں اللہ کی نعمتوں کا اعتراف کرنا اور اسے یاد کرنا
Question: 29
صبر کے بارے میں ایک قرآںی آیت کا ترجمہ لکھیں.
Answer: 29
29-42ترجمہ: بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے.
Question: 30
حضور(ص) کی زندگی سے عفودرگزر کی کوئی سی دو مثالیں لکھیں.
Answer: 30
30-42حضور(ص) تبلیغ کے لیے طائف تشریف لائے تو وہاں کے لوگوں نے آپ(ص) کو پتھر مار مار کر لہو لہانکر دیا،آپ(ص) کا چہرہ مبارک زخمی ہوگیا اور جوتے خون سے بھر گئے،آپ(ص) نے پھر بھی ان کے لیے ہدایت کی دعا کی،فتح مکہ کے موقع پر بھی آپ(ص) نے اپنے جانی دشمنوں اور اسلام شدید مخالفوں سے سے عفو درگزر سے کام لیا.
Question: 31
فتح مکہ میں حضرت محمد(ص) نے مشرکین مکہ کو معاف کرتے ہوئے سورۃ یوسف کی کونسی آیت پڑھی ترجمہ کریں.
Answer: 31
31-42??? ??? ??? ???? ????(?) ?? ?????? ??? ?? ???? ???? ???? ???? ???? ?? ??? ???? 92 ????.
?????: "????? ???? ?? ?? ?? ?? ?? ????? ?? ?? ???? ??? ?? ?? ?? ???????? ?? ??????".
Question: 32
صبر اور استقلال کے لغوی معنی بیان کریں.
Answer: 32
32-42صبر کے لغوی معنی روکنے اور برداشت کرنے کے ہیں،یعنی اپنے نفس کو خوف اور گھبراہٹ ست روکنا اور مصائب و شدائد کو برداشت کرنا.
استقلال کے لغوی معنی استحکام اور مضبوطی کے ہیں.
Question: 33
ذکر کے لغوی اور اصطلاحی معنی کیا ہیں؟
Answer: 33
33-42ذکر کے لغوی معنی کسی کو یاد کرنا کے ہیں دین کی اصطلاح میں اس سے مراد اللہ کو یاد کرنا کے ہیں.
Question: 34
لوگوں کو معاف کرنے کے بارے میں قرآنی آیت کا ترجمہ لکھیں.
Answer: 34
34-42ترجمہ: اور دبا لیتے ہیں غصہ اور معاف کرتے ہیں لوگوں کو.
Question: 35
مقاطعہ بنی ہاشم سے کیا مراد ہے؟
Answer: 35
35-42شعبہ ابی طالب میں محصوری سے یہ مراد ہے کہ دشمنان حق نے نبوت کے ساتویں برس پابند کیا گیا کہ وہ بنو ہاشم سے قطع تعلق کر لیا،جس کی رو سے تمام قبائل عرب کو اس بات کا پابند بنایاگیا کہ بنو ہاشم سے لین دین اور میل جول بند کر دیں گے،ابو لہب کے سوا پورا خاندان بنو ہاشم تین سال تک حضرت محمد(ص) کے ساتھ تین سال تک شعب ابی طالب میں محصور رہا.کفار مکہ کا توحیدو رسالت کے پروانوں کے خلاف ایک اجتماعی جھتہ بندی تھی جو اپنی جگہ ایک اذیت ناک مرحلہ تھا.جسے حق و صداقت کے شیدائیوں نے کمال صبرو تحمل اور استقامت سے برداشت کیا،
Question: 36
صبر سے متعلق سیرت نبی(ص) کی ایک مثال دیں
Answer: 36
36-42ایک دن حضرت محمد(ص) خانہ کعبہ کے نزدیک نماز پڑھ رہے تھے.حرم شریف میں اس وقت کفار کی ایک جماعت موجود تھی عقبہ بن ابی معیط نے ابو جہل کے اکسانے پر اونٹ کی اوجڑی سجدہ کی حالت میں آپ(ص) کی پشت مبارک پر ڈال دی اور مشرکین زور زور سے قہقے لگانے لگے،کسی نے آپ(ص) کیصاحبزادی کو اس واقعہ کی اطلاع دی وہ فورا دوڑتی آئیں اور غلاظت آپ(ص) کی پشت سے سے صاف کی اور کافروں کو بد دعا دی،جس پر آپ(ص) نے فرمایا بیٹی صبر سے کام لو.اللہ انہیں ہدایت دے یہ نہیں جانتے کہ ان کی بہتری کس چیز میں ہے.
Question: 37
افضل ذکر کیا ہے؟
Answer: 37
37-42نبی کریم(ص) نے فرمایا افصل الذکر لاالہ الااللہ ہے.
Question: 38
مسواک کے بارے میں آپ(ص) کا کیا ارشاد ہے؟
Answer: 38
38-42نماز سے پہلے مسواک کرنے کے بارے میں حضور(ص) نے ارشاد فرمایا:" اگر امت کو دشواری نہ ہوئی تو میں انہیں ہر نماز سے پہلے مسواک کرنے کا حکم دیتا ہے"،اس حدیث پاک سے مسواک کی اہمیت کا بھی پتہ چلتا ہے اور اپنی امت پر حضور(ص) کی شفقت کا بھی واضح ثبوت ملتا ہے.
Question: 39
ذکر کے بارے میں ایک قرآنی آیت کا ترجمہ لکھیں.
Answer: 39
39-42ترجمہ:اے ایمان والوں! اللہ کو بہت کژت سے یاد کیا کرو.
Question: 40
تسبیح فاطر تحریر کریں.
Answer: 40
40-42نماز کے بعد 33 مرتبہ سبحان اللہ،33 مرتبہ الحمد اللہ،34 مرتبہ اللہ اکبر کہنا تسبیح فاطر ہے
Question: 41
ذکر کے دو فائدےتحریر کریں.
Answer: 41
41-421.ذکر سے اور اللہ کی طرف عغبت کرنے سے دل اور ذہن کو سکون ملتا ہے
2.ذکر کرنے سے آخرت بہتر شکل میں تیار ہوتی ہے.
Question: 42
غلاموں کے بارے میں آپ(ص) کا ارشاد کیا ہے؟
Answer: 42
42-42 غلاموں کے بارے میں آپ(ص) نے ارشاد فرمایا اور حکم دیا کہ تمہارے غلام ،تمہارے بھائی ہیں ،جن کو اللہ تعالی بے تمہارا ماتحت بنایا،تم جو کھاؤ ویسا ہی انہیں بھی کھلاؤ اور ان کی طاقت سے زیادہ ان پر کام کا بوجھ نہ ڈالو.