You must sign in Login/Signup

New student? Register here

An important facility for 11th class students preparing for short questions islamiat 11th class chapter one of BISE. Get hundreds of questions to prepare and get better marks in 11th islamiat
Generic placeholder image

0

Our database contains a total of 0 questions for islamiat Short Questions. You’ll prepare using this huge databank.

Question: 1
ختم نبوت سے کیا مراد ہے؟
Answer: 1
1-67
عقیدہ ختم نبوت سے مراد یہ ہے کہ حضرت آدم(ع) سے نبوت کا جو سلسلہ شروع ہوا،اور یکے بعد دیگر کئے انبیاء آئے،یہ سلسلہ حضرت محمد(ص) پر ختم ہوگیا،آپ(ص) کوایک جامع اور ہمیشہ رہنے والی کتاب دی گئی اور کامل شریعت سے نوازا گیا،آپ(ص) پر دین کی تکمیل ہوگئی اور آپ(ص) سے پہلی شریعتیں منسوخ ہوگئیں.
Question: 2
رسول اور نبی میں کیا فرق ہے؟
Answer: 2
2-67
???? ?? ???? ???? ?? ????? ???? ?? ??? ???? ?? ?? ????? ?? ???? ???? ?? ??? ??? ???? ????? ????? ??? ???? ?? ????? ?? ?? ??? ????? ??? ??? ???? ?? ????? ?? ?? ???? ??? ?? ??? ????? ??? ??? ??.
Question: 3
رسالت محمد(ص) کی دو خصوصیات دلیل سے بیان کریں.
Answer: 3
3-67
Question: 4
عقیدہ ختم نبوت کن تین چیزوں سے ثابت ہے؟
Answer: 4
4-67
1.قرآن مجید 2.احادیث مبارکہ 3.اجماع صحابہ کرام
Question: 5
پیغمبر پاک(ص) کی کوئی سی دو خوبیاں بیان کریں.
Answer: 5
5-67
پیغمبر پاک(ص) کی دو خوبیاں درج ذیل ہیں 1.ختم نبوت 2.حفاظت کتاب
Question: 6
تکمیل دین پر ایک آیت کا ترجمہ لکھیں.
Answer: 6
6-67
ترجمہ : آج میں پورا کرچکا تمہارے لیے دین تمہارا اور پورا کیا تم پر میں نے احسان اپنا اور پسند کیا میں نے تمہارے واسطے اسلام کو دین.
Question: 7
رسالت محمد(ص) کی دو خصوصیات دلیل سے بیان کریں
Answer: 7
7-67
1.عمومیت: رسول(ص) سے پہلے آںے والے انبیاء کی نبوت کسی خاص قوم یا ملک کے لیے ہوتی تھی مگر آپ(ص) کی نبوت قیامت تک کے انسانوں کے لیے ہے.ارشاد باری تعالی ہے ترجمہ:"اے نبی(ص) آپ کہو اے لوگو! میں رسول ہوں اللہ کا سب کی طرف". 2. پہلی شریعتوں کا نسخ: حضور(ص) کی شریعت نے پہلے آنے والے تمام انبیاء کی شریعتوں کو منسوخ کر دیا،ترجمہ:" اور جو کوئی اسلام کے سوا کسی اور دین کو تلاش کرے گا سو وہ اس سے ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا".
Question: 8
کیا نبوت محنت اور کاوش سے ملتی ہے؟وضاحت کریں.
Answer: 8
8-67
رسالت و نبوت کوئی ایسی چیز نہیں جس کو انسان اپنی محنت سے حاصل کر سکے بلکہ یہ اللہ کی امانت اورعطیہ ہے،اللہ نے اس کو اپنا فضل قرار دیا ہے ارشاد باری تعالی ہے، ترجمہ: یہ اللہ کا فضل ہے جسے چاہتا ہے عطا کرتا ہے،منصب رسالت کے لیے اللہ جس کو مناسب سمجھتا ہے اسے عطا کرتا ہے.
Question: 9
سنت نبوی(ص) کی حفاظت کیسے ہوئی؟
Answer: 9
9-67
اللہ کی طرف سے رسول(ص) کی حفاظت کا بھی عظیم انتظام کیا گیا.ہر دور میں محدثین کرام کی اسی جماعت موجوف رہی جس نے سنت نبوی کی حفاظت کے لیے اپنی زندگیاں وقف کردیں،چونکہ سنت قرآن مجید کی شرح ہے جو قیامت تک کے انسان کے لیے سر چشمہ ہدایت ہے اس لیے اللہ نے جس طرح قرآن مجید کی حفاظت کا انتظام کیا ساتھ ساتھ سنت نبوی کی حفاظت کا انتظام بھی فرمادیا.
Question: 10
رسالت محمدی(ص) کی خصوصیات "عمومیت" کی وضاحت کریں.
Answer: 10
10-67
رسول اکرم(ص) سے پہلے آںے والے تمام انبیاء کی نبوت کسی خاص قوم یا ملک کے لیے ہوتی تھی مگر آپ(ص) کی نبوت قیامت تک کے انسانوں کے لیے ہے ،جیساکہ ارشاد باری تعالی ہے. ترجمہ:" اے محمد! آپ کہو اے لوگوں میں رسول ہوں اللہ کا تم سب کی طرف .
Question: 11
عقیدہ ختم نبوت کے بارے میں ایک حدیث تحریر کریں.
Answer: 11
11-67
ترجمہ:محمد (ص) باپ نہیں کسی کے تمہارے مردوں میں سے لیکن اللہ کے رسول ہیں اور آخری نبی ہیں.
Question: 12
رسالت محمدی(ص) کی چار خصوصیات لکھیں.
Answer: 12
12-67
1.عمومیت 2.کاملیت 3.واجب اطاعت 4.معصومیت
Question: 13
ختم نبوت کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
Answer: 13
13-67
ختم نوت کے بارے میں ہم جانتے ہیں کہ نبوت کا جو سلسلہ حضرت آدم(ع)سے شروع ہواتھاوہ‌حضرت محمد(ص) پر ختم ہوگیا،آپ(ص)اللہ کے آخری بنی ہیں،آپ(ص) پر دین کی تکمیل ہوئی.
Question: 14
پہلےاور آخری بنی کا نام لکھیں.
Answer: 14
14-67
پہلے نبی کا نام حضرت آدم(ع) اور آخری نبی کانام حضرت محمد(ص) ہے.
Question: 15
کتاب اعجاز سے کیا مراد ہے؟
Answer: 15
15-67
قرآن مجید فصاحت و بلاغت کا وہ شاہکار ہے جس کا مقابلہ کرنے سے عرب و عجم کے تمام فصیح و بلیغ لوگ عاجز رہے.قرآن مجید میں سب مخالفوں کو دعوت دی گئی ہے کہ ایک چھوٹی سی قرآنی سورت کے مقابلہ میں کوئی سورت بنا لاؤ مگر کوئی بھی اس کی مثال پیش نہیں کر سکا.
Question: 16
چار الہامی کتابوں کے نام تحریر کریں.
Answer: 16
16-67
چار الہامی کتابوں کے نام یہ ہیں 1.تورات 2.زبور 3.انجیل 4.قرآن مجید
Question: 17
اللہ کے چار فرشتوں کے نام تحریر کریں.
Answer: 17
17-67
1.حضرت جبرائیل(ع): فرشتوں تک وحی پہنچانا 2.حضرت عزرائیل(ع): ہر جاندار کی روح قبض کرنا 3.حضرت میکائیل(ع): بارش برسانا اور رزق پہنچانا 4.حضرت اسرافیل(ع): صور پھونکنا
Question: 18
انبیاء کرام (ص) نے اپنی تبلیغ کا آغاز کس کی اصلاح سے کیا؟
Answer: 18
18-67
انبیاء کرام (ص) کے دنیا میں بھیجنے کا اصل مقصد لوگوں کو شرک سے پاک کرنا ہوتا ہے،یہی وجہ ہے اللہ تعالی کے تمام پیغمبروں نے اپنی تبلیغ کا آغاز عقائد کی اصلاح سے کیا.
Question: 19
تورات اور زبور کن نبیوں پر نازل ہوئیں؟
Answer: 19
19-67
تورات: حضرت موسی(ع) زبور: حضرت داؤد(ع)
Question: 20
شرک سے کیا مراد ہے؟
Answer: 20
20-67
شرک کے لغوی معنی حصہ داری اور ساجھے پن کے ہیں،شرک کے اصطاحی معنی یہ ہے کہ اللہ کی ذات یا صفات کے تقاصوں میں کسی اور کو اس کا حصہ دار اور ساجھی ٹھہرانا.
Question: 21
فرشتوں‌کے فرائض کے بارے میں تین سطور لکھیں.
Answer: 21
21-67
فرشتے اللہ کی وہ نوری مخلوق ہیں جو اللہ کے حکم کے مطابق دنیا کا نظام چلا رہے ہیں فرشے خالق اور مخلوق کے درمیان پیغام رسانی کا فرض ادا کرتے ہیں.اللہ اپنا حکم ان کے دل میں القاء فرماتا ہے اور وہ اس حکم کو مخلوق میں جاری اور نافذ کر دیتے ہیں.یہ اللہ کے حکم کی قطعاً نافرمانی نہیں کرتے.
Question: 22
عقیدہ ختم نبوت کن تین چیزوں سے ثابت ہے؟
Answer: 22
22-67
1.قرآن مجید 2.احادیث مبارکہ 3.اجماع صحابہ اکرام(رض)
Question: 23
محفوظ کتاب سے کیا مراد ہے؟
Answer: 23
23-67
اللہ کریم نے انسان کی اصطلاح کے لیے جہاں انبیا ء اکرام معبوث فرمائے وہاں بے شمار آسمانی صحیفے اور آسمانی کتابیں بھی نازل فرمائیں،وہ چونکہ سابقہ دور کی کتابیں ہیں اس لیے ان کے بارے میں کسی کو بھی یقین نہیں کہ غلط لوگوں کے ہاتھ سے وہ محفوظ رک سکیں.اس لیے قرآن مجید ایک ایسا آسمانی صحیفے ہیں جو تمام آلائشوں تحریف یا تبدیلی سے پاک اور صاف ہے،اس لیے اس کو ایک رب محفوظ کتاب کے مقدس نام سے مانوس کیا جاتا ہے.کیونکہ اس کی مکمل حفاظت کا ذمہ خودرب ذولجلال نے لیا ہے.
Question: 24
زمین پر فرشتوں کو رسول بنا کر کیوں نہیں بھیجا گیا؟
Answer: 24
24-67
جب سے رسولوں اور انبیاءاکرام کا مخلوق کی اصلاح اور بہتری کے لیے زمین پر بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے اور ابتک تقریبا ایک لاکھ 25 ہزار انبیاء اکرام بھیجے گئے ان میں کوئی بھی یہ توعورت تھی اور نہ فرشتے،یہ اللہ پاک کی سنت ہے اس لیے ایسا کبھی نہیں ہوا.
Question: 25
عقیدہ کا لغوی معنی اور اصطاحی کو مفہوم واضح کیجئے.
Answer: 25
25-67
عقیدہ کا لفظ عقد سے بنا ہے جس کے معنی باندھنا اور گرہ لگانا،تو عقیدہ کے معنی ہوئے باندھی ہوئی یا گروہ لگائی ہوئی چیز ،اصطاح میں انسان کے پختہ اور اٹل نظریات کو عقائد کہا جاتا ہے اس کا ہر کام انہی نظریات کا عکس ہوتا ہے،یہ عقائد اس کے دل و دماغ پر حکمرانی کرتے ہیں یہی اس کے اعمال کے محرک ہوتے ہیں.
Question: 26
چار مشہور آسمانی کتب کے نام تحریر کریں.
Answer: 26
26-67
توریت: حضرت موسی(ع) پر نازل ہوئی زبور: حضرت داؤد (ع) پر نازل ہوئی انجیل: حضرت عیسی (ع) پر نازل ہوئی قرآن مجید: حضرت محمد(ص)
Question: 27
عقیدہ اور عمل کے مثال لکھیں.
Answer: 27
27-67
عقیدے کی مثال ایک بیج جیسی ہے اور عمل کی مثال اس بیج سے اگنئ والا پودا ہے،.یہ ظاہر ہے کہ پودے میں وہی خصوصیات ہوں گی کو بیج پوشیدہ ہیں.یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی کے تمام پیغمبر نے اپنی تبلیغ کا آغاز عقائد کی اصلاح سے کیا.
Question: 28
پہلی آسمانی کتابوں پر ایمان لانے کا مفہوم لکھیں.
Answer: 28
28-67
سابقہ آسمانی کتابوں میں سے بعض کتابیں ایسی باتوں پر مشتمل ہیں کو حقیقت کے خلاف ہیں بلکہ بعض کتابوں میں انتہائی ناشائستہ اور غیر اخلاقی باتیں بھی پائی جاتی ہیں.اس لیے حکم یہی ہے کہ ان پر صرف اس حد تک ایمان لانا بحیثیت آسمانی کتابوں کے کہ گزشہ انبیاء کرام کی ہیں اور بس،البتہ ان کی کسی قسم کی ہدایت پر عمل کرنا ہمارے لیے ہر گز ضروری نہیں،کیونکہ ان کے بارے میں کچھ یقین سے نہیں کہا جا سکتا ان میں سے کوئی ایک بھی درست ہے یا نہیں.
Question: 29
شرک کی مذمت کے لیئے کسی آیت کا ترجمہ لکھیں.
Answer: 29
29-67
ترجمہ: بے شک شرک بڑا بھاری ظلم ہے
Question: 30
لفظ آخرت کے معنی بیان کریں اور اس کا متضاد لفظ بیان کریں.
Answer: 30
30-67
لفظ آخرت کے معنی ہیں بعد میں ہونے والی چیز آخرت کا متضاد لفظ دنیا ہے جس کے معنی قریب کی چیز کے ہیں.
Question: 31
ترجمہ کریں. اِنٌالحُکمُ اِلا لِلٌہ
Answer: 31
31-67
ترجمہ: بے شک حکم صرف اللہ کی ذات کا ہے.
Question: 32
فرشتوں کے لیے کونسے دو نام استعمال ہوئے ہیں؟
Answer: 32
32-67
فرشتے کو عربی میں ملک کہتے ہیں.جس کے لغوی معنی قاصد کے ہیں.فرشتوں کے لیے رسول کر لفظ بھی استعمال ہوا ہے.کیونکہ اس کے لغوی معنی بھی قاصد کے ہیں.چونکہ فرشتے خالق اور مخلوق کے درمیان پیغام رسانی کا فرض ادا کرتے ہیں اس لیے ان کو ملک اور رسول بھی کہا جاتا ہے.
Question: 33
توحید کا مفہوم کیا ہے؟
Answer: 33
33-67
اسلامی عقائد میں سب سے پہلا عقیدہ توحید کا ہے.توحید کے لغوی معنی ہیں ایک ماننا،یکتا جاننا ،دین کی اصطاح میں اس سے مراد یہ ہے کہ سب سے برتر اعلی اور ساری کائنات کی خالق و مالک ہستی کے واحد یکتا ہونے پر ایمان لانا اور صرف اس کو عبادت کے لائق سمجھنا ہے.
Question: 34
ترجمہ کریں- اِنٌَ الٌاَ ہُزًارَ لَفَیٌ نَعِیمِِ.
Answer: 34
34-67
ترجمہ کریں: بے شک نیک لوگ بہشت میں ہیں.
Question: 35
دین اسلام کی اصطلاح میں توحید کا مفہوم بیان کریں.
Answer: 35
35-67
دین اسلام کی اصطلاح میں‌توحید سے مراد ہے کہ سب سے برترو اعلی اور ساری کائنات کی خالق و مالک ہستی کے واحد یکتا ہونے پر ایمان لانا اور صرف اسی کوعبادت کا لائق سمھنا ،
Question: 36
آجرت کے لغوی اور اصطلاحی معنی کیا ہیں؟
Answer: 36
36-67
لفظ آخرت کے معنی بعد میں ہونے والی چیز کے ہیں،آخرت کے اصظلاحی مفہوم یہ ہے کہ انسان مرنے کے بعد ہمیشہ کے لیے فنا نہیں ہوجاتا،بلکہ اس کی روح باقی رہتی ہے اور ایک ایسا وقت آئے گا جب اللہ اس کی روح کو جسم میں منتقل کر دے گا اور اسے دوبارہ زندہ کرےگا اور پھر انسان کو اس کے نیک و بد اعمال کا حقیقی بدلہ دیا جائے گا.
Question: 37
اللہ کی صفات کے تقاضوں میں شرک سے کیا مراد ہے؟
Answer: 37
37-67
اللہ عظیم صفات کا مالک ہے،ان صفات کی عظمت کا تقاضا یہ ہے کہ صرف اسی کی عبادت کی جائے اور اسی کےسامنے پیشانیاں جھکائی جائیں،حقیقی اطاعت و محبت کا صرف اسی کو حق دار سمجھا جائے اور یہ ایمان رکھا جائے کہ وہی کارساز ہے،اقتدار اعلی صرف اسی کے پاس ہے اس لیے اس کے قوانین پر عمل کرنا ضروری ہے.
Question: 38
آخرت کا مفہوم لکھیے.نیز عقیدہ آخرت کے انسانی زندگی پر اثرات تحریر کریں.
Answer: 38
38-67
1.صبرو تحمل: عقیدہ آخرت سے انسان کے دل میں صبرو تحمل کا جذبہ پیدا ہوتا ہے.اور یقین ہو جاتا ہے کہ نیکی اور ثواب کا کام کرنے سے انسان کو دنیا میں آخرت میں ضرور اجر ملے گا. 2.احساس و ذمہ داری: آخرت پر ایمان رکھنے سے انسان میں احساس ذمہ داری ہیدا ہوتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اپنے فرائض میں کوتا ہی کرنا جرم ہے.جس پر آخرت میں سزا ملے گی.
Question: 39
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ کا ترجمہ لکھیں.
Answer: 39
39-67
ترجمہ: تحقیق تمھارے لیے رسول (ص) کی زندگی بہترین نمونہ ہے.
Question: 40
صفات باری تعالی کی یکتائی کا کیا مطلب ہے؟
Answer: 40
40-67
صفات باری تعالی میں یکتائی کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ تعالی ایسی صفات کا مالک ہے جوکسی اور فرد میں موجود نہیں ،وہ اپنے علم و قدرت ،ارادہ ،سمع،بصر ہر صفات میں یکتا اور بے مثل ہے.
Question: 41
وجد باری تعالی پر ایک آیت قرآنی کا ترجمہ لکھیں.
Answer: 41
41-67
ترجمہ :"کیا اللہ میں شبہ ہے جس نے بنائےآسمان اور زمین".
Question: 42
ذات میں شرک سے کیا مراد ہے؟
Answer: 42
42-67
ذات میں شرک کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ کی حقیقت میں کسی دوسرے کو اس کا حصہ دار ،ساجھی یا ہمسر سمجھنا اس کی دو صورتیں ہیں 1.کسی دوسرے میں یہی حقیقت مان کر اسے اللہ کا ہمسر اور برابر سمجھنا 2.اللہ کو کسی کی اولاد سمجھنا یاکسی کو اللہ کی اولاد سمجھنا،دو یا دو سے زیادہ خداؤں کو ماننا.
Question: 43
منکرین آخرت پر چار شبہات لکھیں.
Answer: 43
43-67
1.ہماری ہڈیاں جب بوسیدہ ہو جائیں گی تو انہیں زندہ کون کرے گا؟ 2.جب ہم زمین میں نیست و نابود ہو جائیں گے تو نئے جہنم میں کیسے آئیں گے؟ 3.ہمارے لیے تو بس یہی دنیا کی زندگی ہے ہم پھر زندہ نہیں ہوں گے. اللہ نے ان کے شبہہات کو دور کرتے ہوئے فرمایا،تم پہلے موجود نہ تھے تمہیں اللہ نے موجود کیا،جو قادر مطلق تمہیں پہلے موجود کرنے پر قادر ہے وہ تمہارے مرجانے کے بعد تمہیں دوباری زندگی بخشنے پر بھی قادر ہے.
Question: 44
منکرین آخرت کے کوئی سے دو اعتراضات لکھیئے.
Answer: 44
44-67
1.ہماری ہڈیاں جب بوسیدہ ہو جائیں گی تو انہیں زندہ کون کرے گا؟ 2.جب ہم زمین میں نیست و نابود ہو جائیں گے تو نئے جہنم میں کیسے آئیں گے؟
Question: 45
اسلام کے بنیادی عقائد کے نام تحریر کریں.
Answer: 45
45-67
اسلام کے بنیادی عقائد کے نام درج ذیل ہیں توحید،رسالت،ملائکہ،آسمانی کتب اور آخرت پر ایمان لانا.
Question: 46
شرک کی دو اقسام لکھیں.
Answer: 46
46-67
شرک کی دو اقسام درج ذیل ہیں. 1.شرک فی الذات 2.شرک فی الصفات
Question: 47
اسلام میں عقیدہ آخرت کی اہمیت بیان کریں.
Answer: 47
47-67
آخرت پر ایمان رکھنا اسلام کی نہایت اہم تعلیم ہے.قرآن مجید میں اس کی اہمیت پر زار دیا گیا ہے،سورۃ بقرہ میں متقین کی تعریف کرتے ہوئے ارشاد ہوا" ترجمہ: اور وہ آخرت پر یقین رکھتے ہیں.
Question: 48
رسالت کا مفہوم تحریر کریں،.
Answer: 48
48-67
اسلام کے سلسلہ عقائد میں توحید کے بعد رسالت کا درجہ ہے،رسالت کے لغوی معنی پیغام پہنچانا ہیں اور پیغام پہنچانے والے کو رسول کہا جاتا ہے،اسلامی اصطاح میں رسول اس ہستی جس کو اللہ نے اپنے احکام کی تبلیغ کے لیے اپنی مخلوق کی طرف بھیجا ہو،انبیاء اور رسول اپنے معاشرے کے بے حد نیک اور پارسا انسان ہوتے ہیں،جن پر اللہ وحی کے ذریعے اپنے احکام نازل فرماتا ہے،سب انبیاء کو سچا اور پاکباز ماننا ضروری ہے.
Question: 49
صفات میں شرک سے کیا مراد ہے؟
Answer: 49
49-67
اس کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ جیسی صفات کسی دوسرے میں ماننا،اس جیسا علم قدرت،یا ارادہ کسی دوسرے کے لیے ثابت کرنا،کسی دوسرے کو ازلی اور ابدی سمجھنا قادر مطلق تصور کرنا.
Question: 50
عقیدہ توحید کے دو انسانی اثرات کو تفصیل سے لکھیں.
Answer: 50
50-67
1.عقیددہ توحید انسان کو عزت نفس عطا کرتا ہے،انسان جب یقین کر لیتا ہے کہ اس کا خالق و مالک اللہ ہے تو اس عقیدے کی روشنی میں وہ اللہ سے ڈرتا ہے،اس سے اس کی پیشانی پتھروں اور بے جان مورتیوں کے سامنے جھکنے کی ذلت سے محفوظ ہو جاتی ہے. 2.عقیدہ توحید سے انسان میں‌انکسار و تواضع پیداہوتا ہے،کیونکہ توحید کا پرستار جانتا ہے کہ وہ اللہ کے سامنے بے بس ہے اس کے پاس جو کچھ ہے سب اللہ کا دیاہوا ہے.
Question: 51
وجود باری تعالی پر مختصر نوٹ لکھیں.
Answer: 51
51-67
جب بھی ہم کسی بنی ہوئی چیز کو دیکھتے ہیں تو ہمارا‌ذہن اس کو بنانے والے کی طرف منتقل ہو جاتا ہے،مکان کو دیکھیں تو معمار کا تصور گھڑی کو دیکھیں تو گھڑی ساز کا تصور ذہن میں آجاتا ہے،اسی طرح جب کائنات پر غور کیا جائے تو ضروری اس کے بنانے والے کا خیال بھی ذہن میں آئے گا،کیونکہ کوئی صیح ذہن اس بات کا تصور نہیں کر سکتا کہ اتنا بڑا منظم و مربوط جہان کسی بنانے والے کے بغیر خود بخود بن گیا.
Question: 52
رسول اور نبی کے لغوی معنی لکھیں.
Answer: 52
52-67
اسلام میں توحید کے بعد رسالت کا درجہ ہے،رسالت کے لغوی معنی پیغام پہنچانا کے ہیں اور پیغام پہنچانے والے کو رسول کہا جاتا ہے،رسول کو نبی بھی کہا جاتا ہے،نبی کے معنی خبر دینے والا چونکہ رسول لوگوں کو اللہ کی ارشادات سے آگاہی کرتا ہے.
Question: 53
صفات میں شرک کا مفہوم لکھیں.
Answer: 53
53-67
صفات میں شرک کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ جیسی صفات کسی دوسرے میں جاننا، اس جیسا علم ،قدرت یا ارادہ کسی دوسرے کے لیے ثابت کرنا،کسی دوسرے کو ازلی اور ابدی سمجھنا یا قادر مطلق تصور کرنا.
Question: 54
توحید کی دو اقسام تحریر کریں.
Answer: 54
54-67
توحید کی دو اقسام ہیں 1.ذات میں توحید 2.صفات میں توحید
Question: 55
اللہ تعالی کے کوئی سے دو صفاتی نام لکھیں.
Answer: 55
55-67
اللہ کے دو صفاتی ناموں میں سے یہ دو ہیں 1.الرزاق 2.العلیم
Question: 56
توحید فی الصفات باری تعالی سے کیا مراد ہے؟
Answer: 56
56-67
توحید فی الصفات سے مراد یہ ہے کہ اللہ ایسی صفات کا مالک ہے جو کسی اور فرد میں موجود نہیں.وہ اپنے علم ،قدرت،اردارہ،بصر،غرض،ہر صفت میں یکتا اور بے مثل ہے.
Question: 57
شرک کی کوئی سی دو اقسام بتائیں.
Answer: 57
57-67
شرک کی دو اقسام درج ذیل ہیں 1.ذات میں شرک 2.صفات میں شرک
Question: 58
عقیدہ توحید کے چار اثرات لکھیے.
Answer: 58
58-67
1.عزت نفس 2.انکسار 3.وسعت نظر 4.استقامت و بہادری
Question: 59
ظلم عظیم سے کیا مراد ہے؟
Answer: 59
59-67
ظلم عظیم سے مراد اللہ سے شرک کرنا،یعنی اس کے علاوہ کسی اور کو مشکل کشا .داتا،مربی اور حاجت روا کہنا اور ماننا.قرآن مجید میں اس سوچ اور عمل کی سختی سے مذمت فرمائی گئی ہے.
Question: 60
اللہ کی کوئی سی دو صفات تحریر کریں.
Answer: 60
60-67
1.کائنات کا یہ نظم و ضبچ اس بات کی دلیل ہے کہ ایسی اعلی و برتر ذات موجود ہے جس نے کائنات میں یہ خوب صورت نظام پیدا فرمایا ہے 2.جس طرح زمین و آسمان اور ساری کائنات وجود باری تعالی کی گواہی دیتے ہیں اسی طرح انسان کی فطرت کی آواز بھی یہی ہے. اللہ سب کا مالک ہے اور اللہ سب کا رازق ہے.
Question: 61
رجائیت اور اطمینان قلب پر مختصر نوٹ لکھیں.
Answer: 61
61-67
عقیدہ توحید کوماننے والا مایوس اور نا امید نہیں ہوتا،وہ ہر وقت اللہ کی رحمت پر آس لگائے رکھتا ہے،کیونکہ وہ جانتا ہے اللہ اس کی شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے،وہ تمام خزانوں کا مالک ہے اور اس کا فضل و کرم بے حد و حساب ہے،انسان جس قدر دل کو اللہ کی طرف متوجہ کرتا ہے اس کے دل کو اتناہی اطمینان نصیب ہوتا ہے.
Question: 62
وحی کا لغوی اور اصطلاحی مفہوم لکھیں.
Answer: 62
62-67
وحی کے لغوی معنی دل میں چپکے سے بات ڈالنا اور اشارہ کرنے کے ہیں اور اصطلاح میں اس سے مراد الہ کا وہ پیغام ہے کو اس نے اپنے کسی رسول کی طرف فرشتے کے ذریعے نازل کیا ہو یا براہ راست اس کے دل میں ڈال دیا ہو یا کسی پردے کے پیچھے ست است سنوادیا ہو.
Question: 63
عقیدہ توحیدکے انسانی زندگی پر دو اثرات لکھیں.
Answer: 63
63-67
عقیدہ توحید کے انسانی زندگی پر مندرجہ ذیل دو اثرات پڑتے ہیں. 1.عزت و نفس انکساری 2.استقامت و بہادری اور وسعت نظر
Question: 64
وحی کی تین صورتیں تحریر کریں.
Answer: 64
64-67
وحی کی تین صورتیں مندرجہ‌ذیل ہیں 1.پہلی صورت: اشارہ 2.دوسری صورت: پردے کے پیچھے سے 3.تیسری صورت : فرشتے کے ذریعے سے
Question: 65
شرک فی الذات سے کیا مراد ہے؟
Answer: 65
65-67
شرک فی الذات سے مراد اللہ کی حقیقت میں کسی دوسرے کوحصہ دار سمجھنا،اس کی صورت یہ ہے کہ کسی دورسرے میں یہی حقیقت مان کر اسے اللہ کا ہمسر اور برابر سمجھنا اور دوسری صورت یہ ہے کہ اللہ کو کسی کی اولاد سمجھنا یا کسی کو اللہ کی اولاد سمجھنا،اسی طرح دو یا دوسے زائد خداؤں کا ماننا.
Question: 66
انبیاء اکرام کی چار خصوصیات لکھیں.
Answer: 66
66-67
1.بشریت 2.معصومیت 3.واجب اطاعت 4.امین
Question: 67
عقیدہ رسالت کے بارے میں ایک آیت کاترجمہ لکھیں.
Answer: 67
67-67
ترجمہ: ہم اس کے رسولوں میں باہم کوئی فرق بھی نہیں کرتے.

11th Class Islamiat Chapters Short Questions